وزیر اعظم سے ملے تندولکر، اپنی فلم کو لے کرکی بات چیت،ٹوئٹرپرشیئرکی تصاویر

نئی دہلی،19مئی(آئی این ایس انڈیا)سابق ہندوستانی کرکٹر سچن تندولکر نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے ان سے اپنی زندگی پر مبنی فلم”سچن اے بلین ڈریمز“ پر بحث کی۔ تندولکر نے مودی کے ساتھ ملاقات کی تصویر بھی ٹوئٹر شیئرکی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو فلم سچن اے بلین ڈریمز کو لے کر آشیروادلیا۔ اس کرکٹر کے ساتھ ان کی بیوی انجلی بھی تھی۔ انہوں نے ایک اور تصویرشیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ اپنے متاثر کن پیغام” جو کھیلے، وہی کھیلے“ کے لیے نریندر مودی جی آپ کا شکریہ ۔ وزیر اعظم نے بھی اس ملاقات کے بارے میں ٹویٹ کیا۔ مودی نے لکھا کہ سچن تندولکر کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی، ان کی زندگی کا سفر اور کامیابیوں پر ہر ہندوستانی فخر کرتا ہے اور وہ ایک عرب 25 کروڑ لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ جیمز ارسکن کی ہدایت میں تندولکر کی سوانح عمری پر مبنی یہ فلم 26 مئی کو ریلیز ہوگی۔ اس کے ڈائریکٹر روی بھاگ چندکا ہیں۔
اے آر رحمان نے فلم کا میوزک دیا ہے۔ اس کرکٹر کے ایک قریبی ذرائع نے کہا کہ سچن نے فلم کے اہم پہلوو¿ں پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم نے اس کی تعریف کی اور مثبت ردعمل ظاہر کیا۔ ذرائع نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ سچن کی کہانی بچوں سمیت کئی کی حوصلہ افزائی کرے گی کہ کس طرح سے چیلنجوں کا سامنا کر کے آگے بڑھا جاتا ہے اور کامیابی حاصل کی جاتی ہے۔