کجریوال استعفیٰ دیں یا جیل جائیں: بی جے پی

نئی دہلی، 8 مئی۔(آسیہ فاطمہ)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دہلی یونٹ کے صدر منوج تیواری نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات کے پیش نظر پیر کو انہیں عہدے سے استعفیٰ دینے یا پھر جیل جانے کو کہا۔ تیواری نے کیجریوال کے 10 مئی 2013 کی ٹویٹس کا حوالہ دیا جس میں کیجریوال نے کہا تھا، ” کیا لوگوں کو بدعنوانی کی وجہ سے استعفیٰ دینا چاہیے یا انہیں بدعنوانی کے سبب جیل بھیجا جانا چاہیے؟ ” تیواری نے کیجریوال سے اس پر خود فیصلہ لینے کو کہا۔ انہوں نے کہا، ” یا تو جیل جائیں یا استعفیٰ دیں۔ اروند کیجریوال جی، دہلی کا وزیر اعلی ہونے کے ناطے آپ دہلی کے لوگوں کے لئے فیصلہ کر سکتے ہیں۔ آپ نے ہی کہا تھا۔ ” عام آدمی پارٹی حکومت سے برخاست کئے گئے وزیر کپل مشرا نے اتوار کو کیجریوال پر وزیر صحت ستیندر جین سے دو کروڑ روپے کی رشوت لینے کا الزام لگایا تھا۔