روسی مال بردار جہاز کو حادثہ، ایک فوجی اہلکار ہلاک، 5 زخمی

ماسکو: روسی فوج کے مال بردار جہاز کے حادثے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور 5 دیگر زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی فوج کے ایک مال بردار جہاز کے حادثے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور 5 دیگر زخمی ہو گئے۔ ملکی وزارت دفاع کے مطابق انٹونوف طرز کا یہ جہاز ممکنہ طور پر ایک انجن خراب ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ساراتوف نامی علاقے میں اس جہاز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ طیارہ ایک تجرباتی پرواز پر تھا۔