اردو | हिन्दी | English
778 Views
Around the World

اٹلی، اسکرین پر فٹبال میچ دیکھنے والوں میں بھگدڑ سے ہزار افراد زخمی

juventus-fans-turin-stampede-ap
Written by Taasir Newspaper

روم: اٹلی کے شمالی شہر ٹیورن میں ہفتے کی شب بھگدڑ کے واقعے میں تقریبا ایک ہزار افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اْس وقت پیش آیا جب لوگوں کی ایک بڑی تعداد فٹبال چیمپیئنز لیگ کا فائنل میچ اسکرینوں پر دیکھنے کے لیے شہر کے ایک اہم چوک پر موجود تھی۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میچ ختم ہونے سے 10 منٹ قبل جائے وقوع پر زور دار پٹاخوں کی آوازیں سنی گئیں جب کہ بعض لوگوں کے خیال میں کوئی بم دھماکا ہوا۔ اس کے فوری بعد لوگوں میں شدید افراتفری پھیل گئی۔ زخمیوں میں سات کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ ان کو شہر کے ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا۔ میچ کے اختتام سے قبل جس میں ریال میڈرڈ کو جوفنٹوس کے خلاف 4۔1 سے کامیابی حاصل ہوئی. لوگوں میں بھگدڑ کے سبب بہت سے افراد سکیورٹی رکاوٹوں یا سان کارلو اسکوائر میں اطراف کی عمارتوں سے بری طرح ٹکرا گئے جہاں بڑی اسکرینیں نصب تھیں۔ کئی افراد بھگدڑ کے دوران گرنے یا پھر شیشے کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوئے۔ بھگدڑ کے چند منٹوں بعد مذکورہ مقام ٹوٹی ہوئی چیزوں، جوتوں اور بیگوں سے بھرا پڑا تھا جن کو ان کے مالکان جلدی میں چھوڑ گئے تھے۔ بھگدڑ کی وجہ افراتفری اور بدحواسی تھی تاہم ابھی تک اس افراتفری کا سبب معلوم نہیں ہو سکا۔ اطالوی میڈیا کے مطابق ٹیورن کے گورنر ریناتو سیکونی نے لوگوں سے انتظار کا مطالبہ کیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper