اردو | हिन्दी | English
561 Views
Entertainment

بالی وڈ راؤنڈ اپ: ’یہ فوٹو بیڈ روم کے لیے بچا کر رکھو دیپکا‘

boolywod raund up
Written by Taasir Newspaper

خواتین کو انکے انداِز زندگی اور خاص طور پر اور ان کے لباس سے جج کرنے کا چلن نیا نہیں ہے آج کل سیلبریٹیز سے لے کر کھلاڑیوں تک سبھی کو انکے لباس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ٹرول کے کیا جاتا ہے۔ کبھی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے سکرٹ پہننے پر اعتراض اٹھے تو کبھی اداکارہ ثنا شیخ کے بکنی پہننے پر ہنگامہ ہوا اس بار دیپکا پادکون کو نشانہ بنایا گیا۔دیپکا نے سفید رنگ کے لباس میں اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر ڈالی ہے اس میں وہ مختصر لباس میں بلیک ہیلس پہنے ایک صوفے پر بیٹھ کر پوز دیتی نظر آ رہی ہیں۔انسٹاگرام پر تصویر ڈالتے ہی لوگوں کے کمنٹس شروع ہوئے کسی نے ہاٹ کہا تو کسی نے خوبصورت کس دوسرے شخص نے لکھا، چیپ … اپنا جسم پبلک میں نہ دکھائیں آپ کیا ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں؟ اگر آپ یہ شہرت کے لیے کر رہی ہیں تو اس سے آپکو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ کسی نے لکھا ‘یہ فوٹو بیڈ روم کے لیے بچا کر رکھو’۔
تو اس طرح کسی نے دپیکا کو شرم دلوائی تو کسی نے بھارتی روایات کا طعنہ دیا۔دپیکا نے ان کمنٹس کے جواب میں اپنی ایسی ہی ایک اور تصویر چھاپ ڈالی۔ان سب میں سب سے دلچسپ کمنٹ یہ تھا ‘اگر میں اس طرح سینڈل پہن کر صوفے پر بیٹھوں تو ممی مجھے کتنا مارے گی۔’کترینہ کیف او ررنبیر کپور کے درمیان بریک اپ اور پھر سرد جنگ کے بعد لگتا ہے حالات معمول پر آ رہے ہیں کیونکہ دونوں بریک اپ کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے ایک ساتھ حاضر ہوئے۔دونوں کی فلم ’جگا جاسوس‘ کا نیا گانا ریلیز ہوا ہے اس موقع پر دونوں نے میڈیا سے بات کی دونوں ہی نے یہ دکھانے کی کوشش کی کہ اب وہ پچھلی باتیں بھول کر اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔رنبیر نے جوش میں آ کر کترینہ کی تعریفوں کے پل باندھنے شروع کر دیے۔ رنبیر کا کہنا تھا کہ کترینہ سپر ہٹ فلمیں دینے والی مشین ہیں اور بڑے ہو کر جب وہ پروڈیوسر بنیں گے تو صرف کترینہ کے لیے ہی فلم بنائیں گے۔کترینہ اور رنبیر نے فلم ’عجب پریم کی گجب کہانی‘ اور ’راج نیتی‘ میں ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد دونوں اصل زندگی میں بھی ساتھ رہنے لگے تھے لیکن کچھ سال بعد دونوں نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا دونوں کے بریک اپ سے انوراگ باسو کی فلم ‘جگا جسوس ‘ کھٹائی میں پڑ گئی تھی اور فلم کی ریلیز بھی ملتوی کر دی گئی تھی۔لگتا ہے انوراگ نے اپنی فلم کو بچانے کے لیے ہی دونوں کو میڈیا سامنے پیش کیا ہے تاکہ فلم کی ریلیز پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔ ویسے آجکل صرف رنبیر ہی نہیں سلمان خان بھی کترینہ کے گن گاتے دکھائی دے رہے ہیں آئیفا ایوراڈ کی ایک پریس کانفرنس میں سلمان بھی انکی تعریفیں کرتے نہیں تھکے دونوں کی فلم ٹائگر زندہ ہے اسی سال ریلیز ہونے والی ہے۔ لگتا ہے کترینہ کا ستارہ ایک بار پھر بلند ہے۔سلمان خان ایک بار پھر عید کے موقع پر اپنے فینز کے درمیان آ رہے ہیں اپنی فلم ٹیوب لائٹ کے ساتھ فلم میں سلمان کے چھوٹے بھائی سہیل خان ہی ان کے بھائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم انڈسٹری میں سلمان کو جتنی کامیابی ملی اتنی کامیابی ان کے بھائیوں سہیل اور ارباز کو نہیں مل سکی۔
سلمان خان اس کے لیے خود کو ذمہ دار سمجھتے ہیں۔سلمان کہتے ہیں جب ارباز اور سہیل نے فلموں میں کام کرنا شروع کیا اس وقت تک میں کافی کامیاب ہو چکا تھا لوگ سوچتے تھے انہیں ایسا کوئی رول دیں گے تو میں برا مان جاؤں گا۔ سلمان خان کی اس بات سے مجھے کرن جوہر کا ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ کا وہ سوواں ایپی سوڈ یاد آگیا جس میں جب کرن نے سہیل سے پوچھا کہ اس سوویں ایپی سوڈ کے بارے میں کیا کہیں گے تو سہیل نے اپنی اور ارباز کی جانب زیرو زیرو اور سلمان کی جانب ون کہہ کر اشارہ کیا۔

About the author

Taasir Newspaper