اردو | हिन्दी | English
230 Views
Entertainment

باہو بلی میں کام نہ کرنے کے بارے میں نہیں کہنا چاہتی ہے شری دیوی

sridevi
Written by Taasir Newspaper

ممبئی، 6جون (یواین آئی)اداکارہ شری دیوی فلم باہو بلی میں کام نہ کرنے کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتی ہیں۔شری دیوی نے فلم ‘دبنگ’ میں شوگامي کا کردار اداکرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد وہ رول رامیا کرشنن کو ملا۔شری دیوی کو اب اس بات کا افسوس ہے یا کوئی غم نہیں، اگر آپ یہ بات جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو اب بھی مایوسی ہی ہاتھ لگے گی۔ تمام لوگوں کو اس بات کی بہت بے چینی تھی کہ آخر انہوں نے باہو بلی میں کام کیوں نہیں کیا۔ اس بارے میں پوچھے جانے پر شری دیوی مسکرا دیں اور پھر کہا ”فلم بن گئی، کسی اور نے کام کر لیا ہے ۔ پارٹ -2 بھی آ گیا،بہت اچھا چل رہا ہے ۔اب ان سب کے بارے میں کیا بات کرنا۔”

About the author

Taasir Newspaper