اردو | हिन्दी | English
277 Views
Indian

بھارت پاکستان میں گھس کر دہشت گردوں کا صفایا کرے گا : راج ناتھ

rajnath
Written by Taasir Newspaper

حمیر پور(ہماچل پردیش)04 جون (ایجنسی): بھارت کی طرف سے پاکستان کو 16 بار امن کی علامت سفید جھنڈے دکھائے گئے۔ لیکن 17 ویں بار ہم سفید جھنڈا نہیں دکھائیں گے۔ بھارت اپنی طرف سے کوئی پہل نہیں کرے گا لیکن اگر پاکستان کی طرف سے ایک بھی گولی چلی تو ہم گولیاں برسانے کی کوئی گنتی نہیں کریں گے۔ حمیر پور میں اتوار کو تریدیو سمیلن میں شامل ہونے آئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پڑوسی ملک کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سرحد پر دراندازی برداشت نہیں کی جائے گی۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ماحول خراب کرنے والوں کو بھارت کی پالیسی سمجھنی چاہئے۔ حکومت دہشت گردی کے ساتھ ساتھ نکسلی انتہا پسندی کوجڑ سے ختم کرنے کیلئے سخت قدم اٹھارہی ہے۔ ہم ضرورت پڑنے پر پاکستان میں گھس کر دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ راج ناتھ نے کہا کہ کالے دھن کا اثر کم ہوا ہے اور دہشت گردی تک کالا دھن پہنچنے میں اب کمی آئی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکز کی حکومت نے تین سال میں کئی تاریخی فیصلے کئے ہیں۔ جی ایس ٹی بل لاکر عام آدمی کو راحت دینے کی کوشش ہوئی ہے۔ ملک میں ایک بھی غریب نہ رہے اور غریب کو چھت نصیب ہو اس نشانے کو حاصل کرنے کیلئے مرکزی حکومت آگے بڑھ رہی ہے۔ ہماچل کے وزیراعلیٰ پریم کمار دھومل ، مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا ، ریاستی بی جے پی کے انچارج منگل پانڈے ،پارٹی کے صدر ریاستی صدر ستپال ستی، رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر اور رندھیر شرما بھی موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper