اردو | हिन्दी | English
132 Views
Bihar News

بہار ویبھوتی کو وزیراعلیٰ کا خراج عقیدت

nitish
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ 18 جون (تاثیر بیورو): بہار ویبھوتی ڈاکٹر انوگرہ نارائن سنگھ کا یوم پیدائش آج پوری ریاست میں جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ پٹنہ میں بہار ویبھوتی کی جینتی کے موقع پر سرکاری تقریب بہار قانون سازیہ احاطے میں واقع ڈاکٹر انوگرہ نارائن سنگھ کے مجسمے احاطہ میں کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ان کے آدم قدم مجسمے کی گلپوشی کرکے انہیں پرخلوص خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر بہار اسمبلی کے اسپیکر وجئے کمار چودھری ،سابق وزیر اور رکن اسمبلی شیام رجک، رکن کونسل سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی سمیت کئی سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے بہار ویبھوتی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کے فنکاروں کے ذریعہ بھجن اور آرتی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔

About the author

Taasir Newspaper