اردو | हिन्दी | English
257 Views
Bihar News

جموئی میں پولس اور ماؤنواز کے درمیان جھڑپ، 2 ماؤنواز ہلاک

jamui
Written by Taasir Newspaper

جموئی، 18 جون (یو این آئی) بہار میں ضلع جموئی کے نکسل زدہ برھٹ تھانہ علاقہ کے برمسیا جنگل میں آج پولس اور ممنوعہ بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی (ماؤنواز) کے جنگجوؤں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں دو ماؤنواز ہلاک ہوگئے ۔ پولس سپرنٹنڈنٹ ڈی این پانڈے نے یہاں بتایا کہ مذکورہ کالعدم تنظیم کے خلاف سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) اور مقامی پولس کی جانب سے مشترکہ طور پر برمسیا جنگل میں گزشتہ 24 گھنٹے سے تلاشی مہم چلائی جارہی ہے ۔ تلاشی مہم کے دوران عسکریت پسندوں نے علی الصبح پولس فورس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ مسٹر پانڈے نے بتایا کہ پولس کی دفاعی جوابی کارروائی میں دو ماؤنواز موقع پر ہی مارے گئے جبکہ دیگر جنگجو گھنے جنگل کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے ۔ موقع پر سے دو جدید ہتھیار، موبائل فون اور کثیرمقدار میں نکسلی لٹریچربرآمد کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جھڑپ میں مارے گئے دونوں نکسلیوں کی فوری شناخت نہیں کی جا سکی ہے لیکن دیکھنے سے باہر کے رہنے والے لگتے ہیں۔تلاشی مہم اب بھی جاری ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper