اردو | हिन्दी | English
71 Views
Indian

حکومت مہاراشٹر کسانوں کا قرض معاف کرے گی

fadnavis
Written by Taasir Newspaper

ممبئی، 11 جون (یو این آئی) مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے چھوٹے کسانوں کا قرض جزوی طورپر معاف کئے جانے کے لئے آج رضامندی ظاہر کی۔ ریاستی حکومت نے قرض معافی اسکیم کے نفاذ کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ ریاست کے پانچ ایکڑ سے کم زمین والے 1.07 کروڑ کسان قرض معافی اسکیم کا فائدہ اٹھانے کے اہل ہوں گے۔تاہم، کسان مکمل طور پر قرض معاف کئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔قرض معافی کی اس اسکیم سے ریاست کے بجٹ پر 30 ہزار کروڑ کا مالی بوجھ پڑے گا۔حال ہی میں اتر پردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے کسانوں کے 36 ہزار کروڑ روپے قرض معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔دریں اثناء ، مرکزی حکومت کی طرف مالیات کے وزیر مملکت اروجن میگھوال نے آج ہی واضح کیا ہے کہ مرکزی حکومت کسانوں کے قرض کی معافی میں کوئی تعاون دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

About the author

Taasir Newspaper