اردو | हिन्दी | English
856 Views
Entertainment

دپیکا پڈوکون اور سنجے لیلا بھنسالی میں اختلافات کیوں؟

DIPIKA
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،۲۰؍جون(پی ایس آئی)فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی فلم پدماوتی شروع دن سے ہی تنازعات کا شکار رہی ہے۔سنجے لیلا کی اس فلم میں خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون ساتھی اداکاروں رنویر سنگھ اور شاہد کپور کے ساتھ نظر آئے گی۔مگر مسئلہ یہ ہے کہ اس فلم کی کہانی، کردار اور اداکاروں کو لے کر جہاں انتہاپسند فلم ساز کے خلاف ہیں، وہیں فلمی حلقے بھی ان سے ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔حال ہی میں اداکارہ دپیکا پڈوکون کے قدرے مختصر لباس والی تصاویر وائرل ہونے کے بعد فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی مشکلات میں اور اضافہ ہوگیا، اور خبریں ہیں کہ اداکارہ اور فلم ساز کے درمیان ناراضگی پیدا ہوگئی۔ڈی این اے انڈیا نے اپنی ایک خبر میں بتایا کہ سنجے لیلا بھنسالی کا خیال ہے کہ پدماوتی پہلے ہی اتنے تنازع کا شکار ہے، ایسے میں دپیکا پڈوکون کی ایسی تصاویر یا ایسا طرز عمل ان کی مشکلات میں مزید مشکلات پیدا کردے گا۔ادھر فلمی تنقید نگاروں کا کہنا ہے کہ پدماوتی کے لیے سنجے لیلا بھنسالی دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرکے پھنس چکے ہیں۔فلمی ناقدین نے سنجے لیلا بھنسالی کی اس فلم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخی واقعات پر بنائی جانے والی فلم کا مرکزی کردار ایک خاتون کا ہے، جو اس فلم کی سب سے بڑی کمزوری ہے۔خیال رہے کہ اس فلم میں رنویر سنگھ تاریخی کردارعلاؤ الدین خلجی، شاہد کپور رانا راول رتن سنگھ اور دپیکا پڈوکون رانی پدمنی کا کردار نبھائیں گی، جو رانا راول رتن سنگھ کی اہلیہ تھیں۔امکان ہے کہ اس فلم کو رواں برس نومبر تک ریلیز کیا جائے گا۔

About the author

Taasir Newspaper