اردو | हिन्दी | English
774 Views
Around the World

سعودی عرب سمیت چار عرب ممالک نے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کیے

saudi
Written by Taasir Newspaper

دوبئی،5 جون (رائٹر) سعودی عرب، بحرین ، مصر اور متحدہ عرب امارات اور یمن نے دہشت گردوں کی حمایت کرنے کے الزام میں آج قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ایک بیان جاری کرکے قطر پر جنگجو گروپوں نیز تشدد پھیلانے والے نظریات کی حمایت کا الزام لگایا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر نے اخوان المسلمین، دولت اسلامیہ اور القاعدہ سمیت کئی جنگجو اور کٹر تنظیموں کو پناہ دی جس سے علاقائی استحکام کو نقصان پہنچا ہے۔مصر کی وزارت خارجہ نے آج قومی سلامتی کے مدنظر قطر کے تمام ذرائع آمد و رفت کے لیے ہوائی اور بحری راستوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مصر نے قطر پر خلیجی ممالک میں اخوان المسلمین سمیت جنگجو تنظیموں کو حمایت دینے کا الزام لگاکر ان سے سفارتی تعلقات توڑ لیے ہیں۔بحرین نے کہا ہے کہ اس کے داخلی امور میں دخل اندازی اور خلیجی ممالک میں دہشت گردوں کی حمایت اور مداخلت کرنے پر اس نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ دیئے ہیں۔ بحرین نے قطر کے ساتھ فضائی اور سمندر رابطے توڑ دیئے ہیں نیز اپنے شہریوں کو 14 روز کے اندر قطر چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔سعودی عرب ایرلائنز نے قطر کے ساتھ فضائی رابطے ختم کرلئے ہیں۔ ایمسٹرڈم۔ اتحاد ایرویز اور ایر عربیا نے بھی قطر کے لئے اپنی پرازس بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ قطر ایرویز نے سعودی عرب کے لئے تمام پروازیں بند کردی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper