اردو | हिन्दी | English
239 Views
Bihar News

سیتا ساہ وپٹنہ کی پہلی خاتون میئر منتخب

mayor
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ 19 جون (تاثیربیورو): راجدھانی پٹنہ کیلئے آج کا دن تاریخی رہا۔ کیونکہ پٹنہ کو پہلی بار سیتا ساہو کے طور پر پہلی خاتون میئر مل گئی۔ یہ پہلا موقع ہے جب کوئی خاتون میئر کی چیئر پر قابض ہوئی ہیں۔ اس سے خواتین میں کافی جوش وخروش دیکھا جارہا ہے۔ اس عہدے کیلئے دو دعویدار سیتا ساہو اور رجنی دیوی میدان میں تھیں۔ لیکن جیت کا سہرا سیتا ساہو کے سرسجا۔ اس انتخاب میں عظیم اتحاد کی امیدوار رجنی دیوی کی شکست ہوئی اور این ڈی اے نے اس پر اپنا قبضہ جمایا۔ وارڈ نمبر 58 کی وارڈ کونسلر سیتا ساہو پٹنہ کی میئر بن گئی۔ انہیں 75 میں سے 38 ووٹ ملے۔ رجنی دیوی کو 35 ووٹ حاصل ہوئے اور 2 ووٹ باطل قرار دے دیئے گئے۔ ریزلٹ کے اعلان کے بعد سیتا ساہو کو ریٹرننگ افسر نے سرٹی فیکٹ پیش کیا اور میئر کے عہدے کا حلف دلایا۔

About the author

Taasir Newspaper