اردو | हिन्दी | English
435 Views
Entertainment

شاہ رخ خان اورہدایت کار امتیاز علی پہلی بار ایک ساتھ

SRK-Imtiaz
Written by Taasir Newspaper

امتیاز علی پہلی بار ایک ساتھ
شاہ رخ خان اور ہدایت کار امتیازعلی فلم ‘جب ہیری میٹ سیجل’ میں پہلی دفعہ ایک ساتھ کام کر رہے ہیں.
جب رومانس کے بادشاہ اور فلم کی سکرین پہ رومانس کو زندہ کرنے والے ہدایات کار ایک ساتھ ملتے ہیں تو ‘جب ہیری میٹ سیجل’ جیسی فلم وجود میں آتی ہے. شاید یہ فلمی پردے پر داستان محبت کی عکاسی کرنے کے لئے بہترین جوڑی ہے. جب بالی وڈ کے رومانی بادشاہ اور امتیاز علی جیسے رومانی فلموں کے ماہر ہدایت کار شامل فلم کرتے ہیں توایک بصری ایکسٹیسی کی امید کی جا سکتی ہے. فلم ‘جب ہیری میٹ سیجل’ اسے ثابت کر سکتی ہے.
شاہ رخ اور انشکا شرما ‘جب ہیری میٹ سیجل’ میں رومانس کرتے ہوئے نظر آئینگے. اس رومانی جوڑے نے ناظرین کو اپنی سابق فلموں کے ذریعے بہت متاثر کیا ہے. شائقین نے انہیں ایک ساتھ خوب پسند کیا ہے. اسی وجہ سے انہیں ایک ساتھ فلم میں دیکھنے کے خواہاں ہیں. وہ (4) اگست کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جب یہ فلم منظرعام پر آئیگی. شاہ رخ اور انشکا کے مداح ‘جب ہیری میٹ سیجل’ کا ٹریلر جلد از جلد دیکھنا چاہتے ہیں.
شاہ رخ خان اور انشکا شرما فلم میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں.فلم ‘جب ہیری میٹ سیجل’ کے ہدایت کار ہیں امتیاز علی اور فلم ساز ہیں ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور ونڈو سیٹ فلمس. یہ فلم 4/ اگست ،2017 کو ریلیز ہونے والی ہے۔
*۔خالد خان رونق،اسپا ئیس، پی آر.ممبئی Contact-+919892934789

About the author

Taasir Newspaper