اردو | हिन्दी | English
409 Views
Entertainment

عامر خان کی ’دنگل‘نے دنیا بھر سے 1900 کروڑ کما لیے

s-232e8288963fc50007f6699edeaab7bd71f1ce76
Written by Tariq Hasan

ممبئی،۹جون(پی ایس آئی)عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کا کروڑوں کا نیا داو¿، دنیا بھر میں عامر خان کی فلم کا بزنس 1900 کروڑ ہوگیا۔بالی وڈ کی سب سے کامیاب فلم کے بزنس میں چین کے 11سو کروڑ سے زائد کے بزنس کا سب سے بڑا حصہ ہے۔
،’ دنگل‘ کا اب نیا ہدف دو ہزار کروڑ کا بزنس ہے۔واضح رہے کہ عامر خان سال میں صرف ایک فلم کرنے کے فارمولے پر عمل کرتے ہیں اور اس سال کی فلم ’دنگل‘ تھی جس نے نہ صرف مداحوں کے دلوں پر راج کیا بلکہ بزنس میں بھی نئے ریکارڈ قائم کردیئے۔فلم ’دنگل‘ بھارتی پہلوان مہاویر سنگھ پھوگٹ کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس میں عامر خان مہاویر سنگھ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔بھارتی فلموں کی تاریخ میں کسی فلم نے اتنا بزنس نہیں کیا جتنا ’دنگل‘ نے کیا ہے۔

About the author

Tariq Hasan