اردو | हिन्दी | English
315 Views
Bihar News

فرکا بیراج توڑنے اور گنگا سے سلٹ ہٹانے کو لے کر اوما کا خلاصہ

uma
Written by Taasir Newspaper

بھاگلپور، یکم جون (نمائندہ)۔ فرکا براج کو توڑنے اور گنگا ندی میں جمع سلٹ کو ہٹانے کی سمت میں اٹھائے جا رہے اقدامات کو لے کر اوما بھارتی نے کہی بڑی بات۔ انہوں نے کہا کہ فرکا براج کو توڑنے کی سمت میں نہیں بلکہ جمع سلٹ یعنی گاد کو ہٹانے کی سمت میں وزارت کی جانب سے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ آئی آئی ٹی انجینئر، ماحولیات کی ٹیم، گنگا کے جانکار ایک ساتھ مل کر اس حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔ مرکزی وزیر برائے آبی وسائل اوما بھارتی نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ذریعہ سلٹ کو لے کر اٹھائے گئے سوال کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ فرکا براج توڑنا متبادل نہیں ہے۔ بلکہ ڈسیلٹینیشن کرانے کی سمت میں کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے وزیر اعلی نتیش کمار سے بات چیت بھی کریں گی۔ انہوں نے گنگا کی روانی بنائے رکھنے کے لئے گنگا کے کنارے نامیاتی زراعت، شجرکاری، گنگا کے آبی مخلوق کے تحفظ پر زور دیا۔ ساتھ ہی گنگا میں بالو ڈھلائی کو لے کر سختی برتتے ہوئے کہا کہ حکومت کی حکمت عملی بنا کر بالو ڈھلائی کا کام کریں۔ جو بھی لوگ غلط طریقے سے بالو ڈھلائی میں مصروف ہیں۔ ان کے خلاف مرکز سرکاری سخت کارروائی کرنے جا رہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper