اردو | हिन्दी | English
154 Views
Bihar News

لالو خصوصی سی بی آئی عدالت میں پیش ہوئے

la
Written by Taasir Newspaper

رانچی، 16 جون (یو این آئی)راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو آج جھارکھنڈ کے رانچی میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت میں چارہ گھوٹالہ کے چار معاملوں میں پیش ہوئے ۔سی بی آئی کے خصوصی جج شیو پال سنگھ کی عدالت میں مسٹر یادو چارہ گھوٹالے کی باقاعدہ 64 اے / 96 معاملے میں پیش ہوئے ۔ یہ معاملہ دیوگھر خزانے سے 97 لاکھ سے زیادہ روپئے غیر قانونی طریقے سے نکالنے کا ہے ۔ مسٹر یادو نے اس معاملے میں عدالت سے ذاتی پیشی سے چھوٹ مانگی تھی لیکن ان کی عرضی کو مسترد کر دیا گیا تھا۔مسٹر یادو نے اس کے علاوہ چارہ گھوٹالہ کے دیگر تین باقاعدہ معاملے میں بھی سی بی آئی کے مختلف خصوصی ججوں کی عدالت میں پیش ہو کر حاضری لگائی۔

About the author

Taasir Newspaper