اردو | हिन्दी | English
174 Views
Bihar News

متھلانچل کی ترقی کے بغیر بہار کی ترقی ممکن نہیں: نتیش

nitish
Written by Taasir Newspaper

دربھنگہ :14؍ جون (عبدالمتین قاسمی )جس طرح بہار کی ترقی کے بغیر بھارت کی ممکن نہیں ٹھیک اسی طرح دربھنگہ کی ترقی کے بغیربہار کی ترقیکا تصور نہیں کیا جاسکتا ، دربھنگہ ضلع کی تعمیر وترقی کیلئے نئے پروگراموں کو سرزمین پر اتارنے اورترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کیلئے میں مسلسل دربھنگہ آتا رہوں گا ۔مذکورہ باتیں وزیر اعلی بہار نتیش کمار نے دربھنگہ میڈیکل کالج آڈیٹوریم میں افتتاح و سنگ بنیاد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے شراب بندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کیذہن میں یہ بات بیٹھی ہوئی تھی کہ شراب بندی دنیا میں کہیں بھی پوری طرح کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ لیکن ہمارا رادہ مضبوط تھا اس لئے ہم نے بہار میں اسے موثر بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور کسی بھی صورت میں شراب پینے والے ،اس کے کارو بار میں ملوث افراد اور کارو باروں کو بخشا نہیں جائے گا ۔ پورے ملک میں ہماری کوششوں کی تعریف کی جارہی۔ دوسری ریاست کے لوگ اب تک لئے گئے فیصلے ، اور اس سمت میں اٹھائے گئے قدموں سے مطمئن ہیں اور اب ہم آگے کی سوچ رہے ہیں تاکہ شراب کے علاوہ دوسری نشہ آور چیز کا استعمال کوئی نہ کرسکے ۔ شراب بندی کے بعد ہمارے یہاں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔شراب بندی کی کامیابی میں دربھنگہ کے لوگوں کا اہم رول رہا ہے ۔ شراب بندی کی حمایت میں پوری ریاست کے چار کڑور لوگوں نے سڑکوں پر کھڑا ہو کر اپنے اتحاد اور مضبوط ارادے کو ظاہر کیا تھا ،اس میں دربھنگہ کے لوگوں کی بھی اہم حصہ داری رہی ہے اس کیلئے یہاں کے لوگ شکریہ کے مستحق ہیں ۔ وزیر اعلی نے جہیز اور کنیا ویواہ جیسی لعنت کو سماج سے اکھاڑ پھینکے پر زور دیا اور اس کے خلاف شروع کرچکے مہم کا ذکرکیا اور اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی انہو نے اعلان کیا کہ بائی پاس کے افتتاح کے بعد اب بہت جلد دربھنگہ میں تارا منڈل کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا ۔اس سے قبل ڈی ایم سی ایچ آڈیٹوریم میں پہنچے وزیر اعلی کا استقبال پاگ چادر اور مالا پیش کرکے کیا گیا اور پروگرام کا افتتاح وزیر اعلی نے شمع روشن کرکے کیا ۔ استقبالیہ کلمات ڈی ایم ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے پیش کیا اور آج افتتاح ہونے والے منصوبوں کی تفصیلی جانکاری دی ۔ انہو ں نے بتایا کہ آج تیس ایسے منصوبے جو مکمل کرلئے گئے ہیں اور ۱۹ ایسے منصوبے جن کا آج سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے اس اس کی رقم 229کڑور 12لاکھ ہے ۔ اس طرح کل 49منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح وزیر اعلی نے ریمورٹ بٹن دبا کر کیا ۔ مہمانو ں میں سب سے پہلے وزیر برائے رسد خوراک مدن سہنی نے وزیر اعلی کی دربھنگہ سے وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے انہیں متھلا کیلئے خود کو وقف کرنے والا لیڈر بتایا ۔ اپنے خطاب میں وزیر برائے محصولات ڈاکٹر مدن موہن جھا نے وزیر اعلی کو وکاش پرس قرار دیتے ہوئے دربھنگہ ضلع میں ان کے ذریعہ اب تک کئے گئے کامو ں کا ذکر کیا ۔ شہری ترقیاتی کے وزیر مہیشور ہزاری نے کہا کہ وزیر اعلی دربھنگہ سے خصوصی لگاؤ رکھتے ہیں اور یہاں کی ترقی ان کی کیلئے کافی اہمیت رکھتی ہے ۔ اس موقع پر وزیر مالیات عبد الباری صدیقی نے کہا کہ وزیر اعلی کے ذریعہ یہ محض شروعات ہے آئندہ دنوں میں ہزاروں کڑور کے منصوبے دربھنگہ ضلع کو ملنے والے ہیں ۔ اس کیلئے سڑک تعمیرات ، شہری ترقیاتی ، سینچائی محکمہ نے بہت سے منصوبوں کو تیار کرلیا ہے ۔ ان سبھی منصوبوں کی شروعات کیلئے وزیر اعلی نتیش کمار بار بار دربھنگہ آتے رہیں گے ۔ اس پروگرام میں للن کمار سنگھ وزیر آبی وسائل ، چیف سکریٹری انجنی کمار سنگھ ، پرنسپل سکریٹری چندن کمار ، کمشنر آر کے کھنڈیل وال ، آئی جی ، ڈی آئی جی ، ڈی ایم ، ایس ایس پی ، اے ایس پی دلنواز احمد ،ڈی ڈی سی ویوکانند جھا ، ضلع پریشد صدر گیتا دیوی ، مےئر وجنتی کھیریا ، اے ڈی ایم روندر کمار دیواکر نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی امرناتھ گامی ،بھولا یادو ،للت یادو ، ششی بھوشن ہزاری ، سنیل چودھری ،ایم ایل سی دلیپ چودھری ، سابق ایم ایل سی ونود چودھری ،ضلع صدر جے ڈی یو سنیل بھارتی ، مہا نگر صدر دیدار حسین چاند ، عصمت جہاں (خاتون سیل صدر )،مٹھو کھریا،شیام کشور پردھان ، نفیس الحق رنکو ، بابی خان ، ڈاکٹر منظور عالم ، جاوید اختر ، اعجاز اختر رومی ، محمد اسلم ، حبیب اصغر ، حافظ ابو شحمہ ، اعظم حسین ، علی حسن انصاری ، قمر عالم قمر ، فیروز قریشی وغیرہ موجود تھے ۔اس سے قبل دربھنگہ پہنچنے پر عظیم اتحاد کے لیڈران نے وزیر اعلی کا بینتا چوک اور ڈی ایم سی ایچ گیٹ پر والہانہ استقبال کیا ۔ پروگرام کے دوران دربھنگہ مےئر وجینتی کھریا نے وزیر اعلی کومتھلا پینٹنگ تحفہ میں پیش کیا ۔ دربھنگہ سے سپول جانے کے دوران رکن اسمبلی سنیل چودھری کی رہائش گاہ نہرا گاؤں پہنچے اور وہاں مختصر ناشتہ کیا اور پھر ساڑھے چھ بجے شام میں بیر پور کیلئے روانہ ہوگئے ۔قابل ذکر ہے کہ کیوٹی رکن اسمبلی ڈاکٹر فراز فاطمی عمرہ کے سفر پر ہونے کی وجہ سے وزیر اعلی کے پروگرام میں موجود نہیں تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper