اردو | हिन्दी | English
535 Views
Sports

مجھے آرام کرنے کیلئے کہا گیا ہے :بمراہ

Jasprit-Bumrah-Family-Photos-Wife-Age-Height-Bowling-Speed
Written by Taasir Newspaper

برمنگھم، 16 جون (یو این آئی) ہندستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں لیکن سلیکٹرز نے انہیں آرام کرنے کے لئے کہا ہے ۔بمراہ اور اوپنر روہت شرما کو ویسٹ انڈیز کے دورے کے لئے چنی گئی 15 رکنی ہندستانی ٹیم میں نہیں رکھا گیا ہے ۔یہ دونوں کھلاڑی اس وقت انگلینڈ میں چل رہی آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں ہندستانی ٹیم کا حصہ ہیں۔ویسٹ انڈیز دورہ 23 جون سے شروع ہو رہا ہے جہاں ہندستان کو پانچ ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی 20 کھیلنا ہے ۔بمراہ نے کہاکہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔انہوں نے (سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ نے ) مجھے آرام کرنے کے لئے کہا ہے ۔میں مکمل طور پر فٹ ہوں اور مجھے کوئی پریشانی نہیں ہے ۔ویسٹ انڈیز کے دورے کے لئے ٹیم میں نہیں منتخب ہونے سے میں مایوس نہیں ہوں۔میں وہی چیزیں کر رہا ہوں جو مجھے کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ یو بمراہ نے انگلینڈ میں چل رہی آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں ڈیتھ اوورز کے دوران شاندار گیند بازی کی اور اس کے لئے انہوں نے یہاں کے وکٹوں پر مل رہی ریورس سوئنگ کو اس کا کریڈٹ دیا۔تیز گیند باز نے کہاکہ ہاں، وہ اچھا دن رہا۔آخر میں گیند ریورس سوئنگ کر رہی تھی اس لئے اس سے وکٹ سے مجھے مدد ملی۔جب آپ تال میں ہو اور اچھے چل رہے ہوں تو یہ ہمیشہ اچھا لگتا ہے ۔ٹیم کی کامیابی میں آپ جتنا بھی شراکت کرتے ہیں وہ آپ کے لئے ہمیشہ اچھا ہوتا ہے ۔گذشتہ چمپئن ہندستان نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے جہاں خطاب کے لئے اس کا مقابلہ روایتی حریف پاکستان سے اتوار کو ہونا ہے ۔ ہندستان اور پاکستان 2007 کے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے 10 سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہوں گے ۔بمراہ نے فائنل کو لے کر کہاکہ پاکستان کے فائنل میں پہنچنے سے میں حیران نہیں ہوں۔آپ کو نہیں پتہ کہ ون ڈے میں کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔اگر اس کا دن رہتا ہے تو وہ اس دن دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتا ہے ۔یہ مقابلہ آسان نہیں ہونے والا ہے اور آپ انہیں ہلکے میں نہیں لے سکتے ۔

About the author

Taasir Newspaper