اردو | हिन्दी | English
940 Views
Health

مضبوط حفظان صحت نہایت ضروری : نڈا

2psi21
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی،2جون(سید شمیم احمد)صحت کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا نے آج یہاں صحت کے قومی مشن کی 10دیں مشترکہ جائزہ مشن سی آر ایم رپورٹ کے پھیلاؤ کیلئے ایک تقریب کیدوران کہا کہ سرکاری اور نجی سیکٹر حفظان صحت کے معیار کو یقینی بناناہماری اہم ترجیح ہے۔ البتہ نئے چیلنجز اس بات کی مانگ کرتے ہیں کہ ہم کو اختراعی حکمت عملی تیار کرنا ہے اور نئے نظریات اور اختراعات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ان سے فائدہ اٹھانا ہے تاکہ کوئی بھی شخص ہماری خدمات سے محروم نہ رہ جائے۔ اس موقع پر صحت اور خاندانی فلاح بہبود کے وزرائے مملکت جناب فگن سنگھ کلستے اور انوپریہ پٹیل بھی موجود تھیں۔اس موقع پر منعقد ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب نڈا نے کوڑھ، ملیریا، کالازارجیسی بیماریوں کوختم کرنے کیلئے ضروری مضبوط حفظان صحت نظام کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب نڈا نے کہا کہ مضبوط حفظان صحت بہت ضروری ہیں۔ مقررہ وقت اور ڈھانچہ جاتی بیماری کے خاتمے کے منصوبوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیر صحت نے مزید کہا کہ معیار کیاعتبارسے حفظان صحت کی خدمات فراہم کرانے میں بہتری آئی ہے۔ جناب نڈا نے مزید کہا کہ گزشتہ تین سال میں بہت سے نئے اقدامات شروع کئیگئے ہیں۔لاگت کم کی گئی ہے اور رسائی میں وسعت دی گئی ہے جبکہ وزارت نے عام صحت کی دیکھ بھال کی جانب پیش قدمی کی ہے۔ ریاستوں کو مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئیجناب نڈا نے ریاستوں سے کہا کہ وہ خدمات کی فراہمی کیلئے اختراعی پروگرام شروع کرنیکیسلسلیمیں اپنی تجاویز کے ساتھ آگے آئیں۔ وزیرموصوف نے کہا کہ مشترکہ این سی ڈی ایس پروگرام کی عام اسکریننگ کے تحت پہلے مرحلے میں 30سال سے زیادہ کی عمر کے ہر شخص کی ملک کے 100ضلعوں میں اسکریننگ کی جائیگی۔آہستہ آہستہ یہ پورے ملک کا احاطہ کریگی اور تقریباً 50 کروڑلوگ اس کے تحت آئیں گے، جس سے کہ بروقت مداخلت سے ملک میں بیماری کے بوجھ کو کم کیاجا سکتا ہے۔ وسیلے کیمشترکہ مشن کی ستائش کرتے ہوئے جناب نڈا نے کہا کہ یہ ایک منفرد ہے، کیونکہ ضلعوں اورریاستوں نے نہ صرف اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا بلکہ اپنے چیلنجوں سے بھی باخبر ہیں۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صحت اورخاندانی فلاح و بہبود کے وزیر مملکت فگن سنگھ کلستے نے کہا کہ صحت کے قومی مشن سے صحت کے نتائج میں بہتری آئی ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ نیشنل ہیلتھ مشن ریاست اور ذیلی ضلع سطحوں پر صحت کے عوامی نظام کو مستحکم کرنے میں مسلسل ایک اہم رول ادا کرتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ انوپریہ پٹیل نے کہا کہ مشترکہ جائزہ مشن صحت کے قومی مشن کے جائزے کیلئے ایک اہم میکنزم ہے۔

About the author

Taasir Newspaper