اردو | हिन्दी | English
246 Views
Indian

موتیوں سے تیار کی گئی فنکاری وزیر اعظم نریندر مودی کو پیش

15psi15
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی،15جون(پی ایس آئی)وزیر اعظم نریندر مودی کو آج موتیوں سے تیار کی گئی ایک منفرد فنکاری پیش کی گئی۔فنکاری کے اس نمونے میں ہندوستان اور وزیر اعظم کی شبیہ کو اْبھارا گیا ہے۔اس شبیہ کی خالق محترمہ خوشبو آکاش دوڑا کے مطابق فنکاری کے اس کام میں پانچ لاکھ سے زیادہ موتیوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں دس کلومیٹر طویل دھاگے کا استعمال ہوا ہے۔ سات ضرب سات فٹ حجم کے اس آرٹ ورک کو تیار کرنے میں 850 گھنٹے لگے۔راج کوٹ کے رکن پارلیمنٹ جناب موہن بھائی کندریہ اس موقع پر موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper