اردو | हिन्दी | English
2894 Views
Technology

موٹرولا کا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون متعارف

motrola
Written by Taasir Newspaper

موٹرولا نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ موٹو زی 2 پلے موٹرولا کا موڈیولر فون ہے جو کہ گزشتہ سال کے موٹو زی پلے کا اپ ڈیٹ ورڑن ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دیگر کمپنیاں موڈیولر فونز بنانے سے ہاتھ اٹھالیا ہے مگر موٹرولا اسے مستقبل کی ٹیکنالوجی تصور کرتی ہے۔ دیکھنے میں تو یہ گزشتہ سال کے ماڈل سے کچھ زیادہ مختلف نظر نہیں آتا تاہم اس میں پہلے سے کچھ بڑا فنگرپرنٹ سنسر دیا گیا ہے جبکہ 5.5 انچ کی سپر امولیڈ اسکرین دی گئی ہے۔ اس فون میں اوکٹا کور اسنیپ ڈراگون 626 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ تین سے چار جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی تک اسٹوریج ہوگی۔ اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ اس میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے حالانکہ گزشتہ سال کے فون میں یہ 3500 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی تھی۔ اس فون میں بیک پر 12 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے جس میں لیزر آٹو فوکس، ڈوئل ایل ڈی فلیش اور فور کے ویڈیو ریکارڈنگ جیسی خصوصیا بھی دی گئی ہیں۔ فرنٹ پر پانچ میگاپکسل کیمرہ دیا گیا ہے اور اس میں ڈوئل ایل ای ڈی فلیش دی گئی ہے۔ چونکہ یہ موڈیولر فون ہے تو اس کے ساتھ صارفین کے لیے کئی طرح کے موڈ ایسیسریز بھی دستیاب ہوں گی تاہم ان کی قیمت ڈیوائس سے الگ ہوگی۔ اس فون کی قیمت موٹرولا نے 500 ڈالرز رکھی ہے جو کہ اس وقت امریکا سمیت کچھ ممالک میں دستیاب ہے جبکہ آئندہ چند روز میں بھارت میں پری آرڈر میں دستیاب ہوگا، تاہم پاکستان میں اس کی فروخت کی تاریخ ابھی سامنے نہیں آئی۔

About the author

Taasir Newspaper