اردو | हिन्दी | English
233 Views
Indian

مہلوک فیروز ڈار کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم ہوگی: وزیراعلیٰ

firoz
Written by Taasir Newspaper

سری نگر، 18 جون (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے اتوار کے روز ضلع اننت ناگ کے سنگم جاکر جنگجوؤں کے حملے میں جاں بحق ہوئے ایس ایچ او فیروز ڈار کے گھر جاکر اُن کے افراد کانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔غمزدہ کنبے کے ساتھ ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے نرمل سنگھ نے جاں بحق پولیس افسر ک کے والد عبدالرشید ڈار کے والد کو یقین دلایا کہ سرکار اُن کے کنبے کا خیال رکھے گی اور اُن کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔ نرمل سنگھ نے ملہوک ایس ایچ او کے بچوں سے بھی بات کی ۔ انہوں نے ریاستی پولیس کے سربراہ کو ایس ایچ او کے لواحقین کو نوکری فراہم کرنے کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ قوم کے تئیں قربانی دینے پر قوم فیروز ڈار کی مرہون منت رہے گی ۔ انہوں نے مقامی افراد سب بھی بات کی۔ نرمل سنگھ کے ہمراہ ڈی جی پی ایس پی وید ، آئی جی کشمیر منیر خان اور دیگر افسران تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper