اردو | हिन्दी | English
448 Views
Entertainment

میں برا ڈانسر ہوں اور کیوٹ بھی نہیں

main
Written by Taasir Newspaper

انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ (آئیفا) کی دھمک ابھی سے سنی جا سکتی ہے۔ سلمان خان نے اپنی دیرینہ دوست قطرینہ کیف اور بالی وڈ کی نئی سٹار عالیہ بھٹ کے ساتھ جمعرات کو آئیفا کی باضابطہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔عالیہ بھٹ نے کہا ‘آئیفا کا سفر باضابطہ طور پر شروع ہو چکا ہے اور اس بار یہ ایوارڈ امریکہ کے شہر نیو یارک میں منعقد کیا جا رہا ہے جس کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ شہر کبھی نہیں سوتا۔‘
آئیفا کے تحت بین الاقوامی سطح پر بالی وڈ کے ستاروں کی ایسی انجمن سجائی جاتی ہے جس کی نظیر نہیں ملتی۔ یہ فیسٹیول رواں سال جولائی کے وسط میں منعقد کیا جا رہا ہے۔رواں سال آئیفا میں آسکر انعام یافتہ موسیقار اے آر رحمان کے بالی وڈ میں 25 سال کا جشن منایا جائے گا۔شرکت ہمیشہ یاد گار رہی ہے۔ یہ بہترین سٹیڈیم، بہترین سیٹ اپ اور حیرت انگیز کوریوگرافر فراہم کرتے ہیں۔ میں تو خواب میں بھی اس کے لیے ڈانس کر رہی ہوں گی۔’سلمان خان نے کہا کہ انھیں اپنی پرفارمنس کے بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ‘وہ فلم انڈسٹری کی بہترین ڈانسرز میں سے ایک ہیں۔’انھوں نے کہا ‘در اصل عالیہ اور قطرینہ میں مقابلہ برابر ہے’ جس پر عالیہ نے فوراً کہا ‘میں بہت بری ڈانسر ہوں میں بس کیوٹ (پیاری) ہوں جس پر سلمان نے کہا ‘آپ مجھ سے بری ڈانسر نہیں ہو سکتیں اور میں تو کیوٹ بھی نہیں ہوں۔’
الو کا پٹھا کون؟
قطرینہ کیف اور رنبیر کپور کی رومانٹک کامیڈی فلم ‘جگا جاسوس’ کا پہلا گیت ‘الو کا پٹھا’ باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ فلم دونوں کے بریک اپ کے بعد آنے والی پہلی فلم ہو گی جبکہ اس گیت کو شمالی افریقی ملک مراکش میں شوٹ کیا گیا ہے۔کرن جوہر نے رنبیر کپور اور قطرینہ کیف کی فلم کے بارے میں اپنے ٹویٹ میں لکھا: ‘قطرینہ کیف جگا جاسوس کے گیت میں بہت پیاری لگ رہی ہیں جب کہ رنبیر اپنا مخصوص جادو جگا رہے ہیں۔’انھوں نے مزید لکھا کہ ‘انوراگ باسو اپنے قابلیت کے ساتھ واپس آئے ہیں جگا جاسوس کے اس گیت کو دیکھ کر میں ہنستا ہی رہا۔’اس گیت میں دونوں کے جذبات کی عکاسی نہیں ہوتی کیونکہ یہ دونوں مراکش کی گلیوں میں اپنے سفر کے اخراجات کے لیے طرح طرح کی حرکتیں کرتے اور منھ بناتے نظر آتے ہیں۔
پرینکا کی فلم کو سخت مقابلہ؟
پرینکا چوپڑہ کی فلم ’بے واچ‘ کو انڈیا میں سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ ایک طرف ان کی فلم کو ہالی وڈ کی ہی دوسری فلم ’ونڈر وومن‘ سے سخت مقابلہ ہے تو دوسری طرف بالی وڈ کی فلمیں بھی ہیں۔بے واچ کو کونکنا شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اے ڈیتھ ان دا گنج‘ اور منیشا کوئرالہ کی ’فلم ڈیئر مایا‘ سے مقابلے کا سامنا ہے۔پرینکا چوپڑہ حال ہی میں اپنے لباس کے بارے میں سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع رہی ہیں۔ بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے لیے ان کا لباس ناموزوں تھا جبکہ بہت سے لوگ اسے فلم کے پروموشن کے مقصد کے تحت پہنا گیا لباس تصور کرتے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper