اردو | हिन्दी | English
514 Views
Politics

نن نیٹ فیلو شپ بحال رکھی جائے: ممتا

mamta
Written by Taasir Newspaper

کولکاتہ 03جون(ایجنسی): مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر کو خط لکھ کر ان سے اپیل کی ہے کہ وہ نن نیٹ فیلو شپ کو دوبارہ بحال کریں۔ جسے یو جی سی نے ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرس کیلئے منقطع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے طلبا سے انہیں نن نیٹ فیلو شپ اسکیم ختم کئے جانے کی اطلاع ملی ہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کررہے طلبا کے سامنے ایک نئی پریشانی پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے اسکالر ایسے ہیں جن کے پاس ہاسٹل فیس، میس فیس اور دیگر بل ادا کرنے کیلئے بھی پیسے نہیں ہیں۔ یو جی سی کے اس فیصلے سے ان کا خواب چکناچور ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے مرکزی وزیر تعلیم سے یوجی سی نیٹ جونیئر ریسرچ فیلو شپ کے بھی پیسے جلد از جلد جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ اب جبکہ بنگال اور دوسری ریاستوں کے طلبا میں اعلیٰ تعلیم میں دلچسپی بڑھی ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ اس کی حوصلہ افزائی کرے اور نن نیٹ فیلو شپ دوبارہ بحال کرے۔

About the author

Taasir Newspaper