اردو | हिन्दी | English
401 Views
Entertainment

ٹائیگر شیروف کو نواز الدین سے ڈر کیوں لگتا ہے؟

tiger sherrof
Written by Taasir Newspaper

بالی وڈ کے اداکار نواز الدین صدیقی جیسے فنکار اگر رقص کرنا سیکھ لیں تو کیا ہو سکتا ہے؟ یہ سوال فلم ‘ہیرو پنتی’ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے ٹائیگر شیروف کو ان دنوں ستا رہا ہے۔ٹائیگر شیروف کی فلموں میں رقص اور ایکشن کی وجہ سے کافی تعریف کی جاتی ہے لیکن انھیں ڈر ہے کہ نوازالدین کے رقص سیکھنے سے ان جیسے فنکاروں کی مانگ کم ہو سکتی ہے۔
فلم ‘منا مائیکل’ میں ٹائیگر اور نواز الدہن ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔اس فلم میں نواز الدین صدیقی ٹائیگر شیروف سے رقص کا ہنر سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ممبئی میں ‘منا مائیکل’ فلم کے ٹریلر لانچ پر ٹائیگر نے کہا کہ’نوازالدین صدیقی بہترین اداکار ہیں اور اگر وہ رقص میں بھی ماہر ہو گئے تو ہمیں کوئی نہیں دیکھے گا اور ہم جیسے فنکاروں پر وہ بھاری پڑ جائیں گے۔’ٹائیگر فلم کی شوٹنگ کے آغاز میں نوازالدین صدیقی کی لاجواب اداکاری سے پریشان ہوئے تھے لیکن آخر میں انھوں نے ان سے اداکاری کے گر سیکھے۔اپنی ہر فلم کے کردار سے ناظرین کو متاثر کرنے والے نوازالدین صدیقی نے کہا کہ انھوں نے تقریباً پانچ فیصد رقص ٹائیگر سے سیکھ لیا ہے۔نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ ‘مجھے رقص سے ہچکچاہٹ ہوتی تھی، پر اب مجھے مزا آنے لگا ہے۔ شیر کے منہ کو اب خون لگ گیا ہے۔’

About the author

Taasir Newspaper