اردو | हिन्दी | English
603 Views
Sports

پیس چیلنجر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں

MASON, OH - AUGUST 18:  The doubles team of Mahesh Bhupathi and Leander Paes of India talk in between games of their match against Marc Lopez and Rafael Nadal of Spain during the Western & Southern Open at the Lindner Family Tennis Center on August 18, 2011 in Mason, Ohio.  (Photo by Elsa/Getty Images)
Written by Tariq Hasan

نئی دہلی، 08 جون (یو این آئی) ٹاپ سیڈ لینڈر پیس نے اپنے جوڑی دارا سپین کے ڈیوڈ ماریو کے ساتھ پروسجوو میں چل رہے ایک لاکھ 27 ہزار یورو کی انعامی رقم والے ٹینس ٹورنامنٹ کے مرد ڈبلز سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔پیس اور ماریو کی ٹاپ سیڈ جوڑی نے یوکرائن کے راڈو ایلبٹ اور ڈینس مولچانوو کی جوڑی کو تین سیٹ کے سخت مقابلے میں 7۔6، 3۔6، 10۔7 سے شکست دی۔اب آخری چار میں ہند ہسپانوی جوڑی کا مقابلہ تیسری سیڈ جمہوریہ چیک کے رومن جباو¸ اور چلی کے ہانس پوڈلپنک کاسٹلو جوڑی سے ہو گا۔اسی ٹورنامنٹ میں دیگر ہندوستانی جیون نیدو شیزیان نے جرمنی کے ڈسٹن برا¶ن کے ساتھ برطانوی جوڑی کین کپسک¸ اور نیل کپسک¸ کو 7۔6، 6۔7، 11۔9 کو پری کوارٹر فائنل میں شکست دی۔ ہند جرمن جوڑی کا کوارٹر فائنل میں اب نیوزی لینڈ کے مارکس ڈینیل اور پاکستان کے اعصام الحق قریشی سے مقابلہ ہو گا۔اس کے علاوہ آئی ٹی ایف مینس فیوچر ٹورنامنٹ میں دوسری سیڈ رام بالاجی نے کرغزستان کے ڈانیا ڈلاڈوو کو مرد سنگلز پری کوارٹر فائنل میں 7۔6، 7۔6 سے ہرا دیا۔کوارٹر فائنل میں ان کے سامنے ہم وطن وشنو وردھن کا چیلنج رہے گا۔ وشنو بالاجی کے جوڑی دار کھلاڑی ہیں۔

About the author

Tariq Hasan