اردو | हिन्दी | English
533 Views
Sports

چیمپئز ٹرافی: بھارتی ٹیم کا آئی سی سی حکام سے شکوہ

team-india-s-practice-session_c206aed4-3ac2-11e7-99bd-b9a47f5fadca
Written by Taasir Newspaper

ایجبیسٹن: چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی ٹیم بھی بھرپور پریکٹس میں مصروف ہے لیکن انڈین ٹیم کا شکوہ ہے کہ انہیں ٹریننگ کے لئے پاکستان کی طرح بڑی گراؤنڈ نہیں دی گئی۔ اس حوالے سے بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے آئی سی سی حکام سے بات بھی کی لیکن حکام کی جانب سے انہیں بتایا گیا کہ مین گراؤنڈ میں آسٹریلیا کی ٹیم پریکٹس کر رہی ہے۔ جس کے بعد بھارتی ٹیم نے اسی گراؤنڈ میں پریکٹس شروع کی۔ بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اور جم کر پریکٹس کی۔ پاک بھارت ٹاکرا 4 جون کو ہو گا۔

About the author

Taasir Newspaper