اردو | हिन्दी | English
407 Views
Sports

ڈیوڈ مالان کی ناقابل شکست سنچری، انگلینڈ لائنز نے جنوبی افریقہ اے کو ہرا دیا

204613.3
Written by Taasir Newspaper

نوٹنگھم: ڈیوڈ مالان کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت انگلینڈ لائنز نے جنوبی افریقہ اے کو پہلے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کر لی، ہینو کوہن اور ریزا ہینڈرکس کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔ نوٹنگھم میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ اے ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49 اوورز میں 268 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ہینو کوہن 81 اور ریزا 79 رنز بنا کر نمایاں رہے، سٹیون فن نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں انگلینڈ لائنز نے مطلوبہ ہدف 40.3 اوورز میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا، ڈیوڈ مالان نے 125 اور ڈینئل بیل نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

About the author

Taasir Newspaper