اردو | हिन्दी | English
1003 Views
Politics

گومتی ریور فرنٹ منصوبے کی سی بی آئی جانچ ہوگی: یوگی

yogi.jpg2
Written by Taasir Newspaper

لکھنؤ، 19 جون (یو این آئی) اترپردیش کی پیشرو اکھلیش حکومت کا اہم منصوبہ گومتی ریور فرنٹ میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے گھپلے کی جانچ مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) سے کرانے کے لیے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منظوری دے دی ہے ۔شہری ترقی کے وزیر سریش کھنہ کی قیادت میں قائم انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں منصوبے سے متعلق بے ضابطگیوں کا ذکر کیا تھا اور اس کی جانچ مرکزی جانچ بیورو سے کرانے کی سفارش کی تھی۔ اس سے پہلے جج آلوک سنگھ کی قیادت میں ایک پینل نے منصوبے کاجائزہ لیا تھا جس کے بعد وزیر اعلی نے سی بی آئی جانچ کے لئے حامی بھر دی۔ اس بارے میں جلد ہی مرکز سے درخواست کی جائے گی ۔وزیر اعلی کی اس ہدایت کے بعد پروجیکٹ سے جڑے کئی سینئر افسران کی نیند اڑ گئی ہے ۔ جانچ کی آنچ میں بہت افسر آ سکتے ہیں جنہوں نے منصوبے سے جڑے کاموں کو منظوری فراہم کی اور جنہوں نے منصوبے کے لیے پیسوں کا انتظام کیا۔وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے صرف چند دن بعد 19 مارچ کو مسٹر یوگی نے ریور فرنٹ کا معائنہ کیا تھا۔ اس کے بعد یہ انکشاف ہوا تھا کہ منصوبے کے لیے مختص بجٹ کی 90 فیصد رقم خرچ ہونے کے باوجود کئی کام ادھورے پڑے ہیں۔ منصوبے کے تعمیراتی کاموں کی تحقیقات کے لیے جسٹس آلوک کمار سنگھ کے نگرانی میں جانچ کمیٹی قائم کی گئی تھی پینل 45 دن کے اندر تفتیش مکمل کرنے کو کہا گیا تھا مگر فیصلہ مدت سے پہلے ہی رپورٹ دی دی گئی۔ رپورٹ میں 1590 کروڑ روپے کے منصوبے سے جڑے ایک درجن سے زائد افسران کا کردار مشتبہ پایا گیا تھا جس کے بعد وزیر اعلی نے مسٹر کھنہ کی قیادت میں ایک اور کمیٹی کا قائم کی اور اس سے ضابطے کارروائی کی سفارش کی۔کمیٹی نے مالیاتی بے ضابطگی کے علاوہ پایا کہ منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے ماحولیاتی قانون کی سراسر خلاف ورزی کی گئی اور اس سے جڑے ٹھیکیداروں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

About the author

Taasir Newspaper