اردو | हिन्दी | English
255 Views
Politics

یاتراکے راستوں کو صاف ستھرا رکھنے سے زیادہ ثواب ملے گا : سشما

sushma
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 11 جون (یو این آئی)وزیر خارجہ سشما سوراج نے کیلاش مان سروور یاترا کے دوران مسافروں سے ماحولیاتی تحفظ میں تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ یاترا کے راستوں کو صاف ستھرا رکھنے سے اس یاترا میں مزید پنیہ (ثواب) ملے گا۔محترمہ سوراج نے کیلاش مان سرووریاترا کے لئے پہلے جتھے کو روانہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدس یاتراپر جانے کا انہیں مسافروں کو موقع ملا ہے جنہیں خود بھولے ناتھ نے بلایا ہے ۔ انہوں نے مسافروں سے اپیل کی کہ وہ سفر کے راستوں کو گندہ نہ کریں اور پہلے سے راستے پر گندگی کہیں نظر آئے تو مل جل کر اس کی صفائی کردیں۔ اس سے کیلاش مان سروور یاترا کا مزہ اور ثواب دونوں دوگنا ہوجائے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ یاترا کے لئے 4500 لوگوں نے درخواست دی اور ان میں سے پہلے جتھے کے لئے 60 لوگوں کو منتخب کیا گیا ہے ۔ اس کے لئے انہوں نے لاٹري نکالی اور خوش قسمت لوگوں کو اسیاترا پر جانے کا موقع ملا۔ ان میں سے دو مسافر طبی جانچ میں صحت مند نہیں پائے گئے تو اس جتھے میں صرف 58 مسافر ہی شامل کئے گئے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper