آسٹریلیا کو آج ہر حال میں جیتنا ہو گا

برمنگھم، 09 جون (یو این آئی) آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں قسمت سے دوچار آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اپنے گزشتہ دونوں میچ بارش سے ہارنے کے بعد سب سے پہلے کوالیفائی کر چکی میزبان انگلینڈ کے خلاف ہفتہ کو گروپ اے کے مقابلے میں اپنی آخری امید کے لیے کھیلنے اترے گی۔مورگن کی کپتانی والی انگلش ٹیم نے اپنے گھریلو زمین پر حیرت انگیز کھیل دکھاتے ہوئے گزشتہ دونوں میچ جیتے ہیں اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے ۔لیکن گروپ کی دوسری سب سے مضبوط ٹیم آسٹریلیا کی پوزیشن کافی کمزور ہو گئی ہے اور اس کے گزشتہ دونوں میچ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش سے بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گئے ہیں۔گروپ میں وہ منسوخ میچوں سے دو پوائنٹس لے کر اگرچہ اب بھی دوسرے نمبر پر ہے لیکن تیسرے اور چوتھے نمبر کی بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے پاس ایک ایک پوائنٹس ہیں اور ان کے پاس بھی ابھی ایک ایک موقع ہے جس میں وہ مساوات بدل سکتی ہیں۔اگرچہ کنگار¶ں کے جیتنے پر وہ سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گی اور ایسے میں انگلینڈ کے خلاف اسے کرو یا مرو کے میچ میں اترنا ہوگا۔انگلینڈ نے اپنے پہلے دونوں میچ بنگلہ دیش سے آٹھ وکٹ سے اور نیوزی لینڈ سے 87 رنز کے فرق سے جیتے ہیں اور گھریلو میدان پر ٹیم زچھی فارم میں ہے ۔ اس کی پوری کوشش رہے گی کہ وہ روایتی حریف آسٹریلیا کو جیتنے کا کوئی موقع نہ دے ۔میزبان ٹیم نے گزشتہ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 300 کے پار اسکور بنایا اور اس کا دفاع بھی کیا تھا۔مورگن کے علاوہ جیسن رائے ،ا یلیکس ہیلز، جو روٹ، بین اسٹوکس اور جوس بٹلر اچھے بلے باز ہیں۔انگلینڈ کے تین بلے بازوں نے کیوی ٹیم کے خلاف گزشتہ میچ میں تین نصف سنچری بنائی تھیں تو وہیں گیند بازوں میں لیام پلنکٹ 55 رن پر چار وکٹ لے کر سب سے کامیاب رہے تھے ۔ٹیم کے پاس جیک بال، مارک ووڈ، عادل راشد اور اسٹوکس جیسے قابل بولر موجود ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف بھی یہ اہم رہیں گے ۔آسٹریلیا پہلے ہی دونوں میچوں میں نتیجہ نہیں نکلنے سے فکر مند ہے اور مضبوط انگلینڈ کے خلاف اس پر نفسیاتی دبا¶ بھی ہوگا۔کیوی ٹیم کے خلاف منسوخ رہے میچ میں جوش ہیزل وڈ نے 52 رن پر چھ وکٹ نکال کر کمال کی گیند بازی کی تھی تو بنگلہ دیش کے خلاف مشیل اسٹارک چار وکٹ کے ساتھ کامیاب رہے تھے ۔اس کے علاوہ پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ، ایڈم زمپا اور موئسس ھینرکس کے طور پر اس کے پاس زبردست بولنگ آرڈر ہے ۔وہیں بلے بازوں میں ڈیوڈ وارنر، آرون فنچ، کپتان اسٹیون اسمتھ، گلین میکسویل اس کے اہم اسکورر ہیں اور یقینا کرو یا مرو کے میچ میں انگلینڈ کے خلاف اصل امتحان کے لیے تیار ہوں گے کیونکہ اس کے بلے بازوں کو گزشتہ دونوں ہی میچوں میں کچھ کرنے کا موقع نہیں مل سکا ہے ۔