بہار کو تحفہ ،پٹنہ اور مظفر پور اسمارٹ سٹی میں شامل

نئی دہلی ، 23 جون (یو ا ین آئی) مرکزی حکومت نے 25جون ، 2015 کو شروع کی گئی اسمارٹ سٹی مشن کے تحت ڈیولپ کرنے کے لئے نامزد شہروں کی فہرست میں 30 مزید شہروں کے نام کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اب تک اسمارٹ سٹی کے طور پر ڈیولپ کرنے کے لئے نامزد شہروں کی کل تعداد 90 ہو گئی ہے ۔شہری ترقیات اورہاؤسنگ و شہری غربت کے خاتمے کے وزیر جناب وینکیانائیڈو نے شہرکاری سے متعلق ایک ورک شاپ میں مطلع کیا کہ اسمارٹ شہروں کے انتخاب کے مقابلے کے لئے 40شہروں کا کوٹہ مقرر تھا ، جس میں 45 شہروں کے مقابلے میں سے 30 شہر منتخب کئے گئے ہیں تاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ شروع کئے گئے مشن کے تحت شہروں کو ترجیحاتی بنیادوں پر عوام کی توقعات اور امیدوں کے عین مطابق یقینی بنایا جا سکے ۔آج اعلان کردہ شہروں کی فہرست درج ذیل ہے :۔ تریوندرم ( کیرالہ ) ، نیا رائے پور ( چھتیس گڑھ ) ، راجکوٹ ( گجرات ) ، امراوتی ( آندھرا پردیش ) ، پٹنہ ( بہار ) ، کریم گنج ( تلنگانہ ) ، مظفر پور ( بہار ) ، پوڈوچیری( پوڈو چیری ) ، گاندھی نگر ( گجرات ) ، سری نگر ( جموں و کشمیر ) ، ساگر ( مدھیہ پردیش ) ، کرنال ( ہریانہ ) ، ستنا ( مدھیہ پردیش ) ، بنگلورو ( کرناٹک ) ، شملہ ( ہماچل پردیش ) ، دہرہ دون ( اترا کھنڈ ) ، تیروپ پور ( تمل ناڈو ) ، پمپری چنچ واڑ ( مہا راشٹر )، بلاس پور ( چھتیس گڑھ ) ، پاسی گھاٹ ( اروناچل پردیشن ) ، جموں ( جموں و کشمیر ) ، داہود ( گجرات ) ، ترون ویلی ( تم ناڈو ) ، تھوتو کودی ( تمل ناڈو ) ، تروچراپلی( تمل ناڈو ) ، جھانسی ( اتر پردیش ) ، آئزوال ( میزورم ) ، الہ آباد ( اتر پردیش ) ، علی گڑھ ( اتر پردیش ) اور گنگٹوک ( سکم ) شامل ہیں۔مسٹر نائیڈو نے مطلع کیا کہ آج اعلان کردہ 30 شہروں کے لئے اسمارٹ سٹی منصوبے کے تحت 57393 کروڑ روپئے خرچ کئے جانے کی تجویز ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کل 90 شہروں کو اسمارٹ سٹی بنانے کے لئے وضع کردہ رقم 191155 کروڑ روپئے ہو گئی ہے ۔وزیرموصوف نے کہا کہ اسمارٹ سٹی مشن کے تحت باقی ماندہ 10 شہر ،20 شہرو ں کے مقابلے میں سے منتخب کئے جائیں گے ، یہ ہیں ایٹا نگر ( اروناچل پردیش ) ،بہار شریف ( بہار ) ، دیو ( دمن اور دیو ) ، سیواسا ( دادرا اور نگر حویلی ) ، کوراتّی ( لکش دیپ ) ، نوی ممبئی ، گریٹر ممبئی اور امراوتی ( مہاراشٹر ) ، امپھال ( منی پور ) ، شیلانگ ( میگھالیہ ) ، ڈنڈی گل اور ایروڈ ( تمل ناڈو ) ، بدھان نگر ، درگا پور اور ہلدیہ ( مغربی بنگال ) ، میڑتھ ، رے ، بریلی ، غازی آباد ، سہارن پور اور رام پور ( یو پی )۔وزیر موصوف نے بتایا کہ اسمارٹ سٹی کے طور پر مزید تعداد میں فروغ دینے کے لئے شہروں کے انتخاب کا کام وقت سے آگے چل رہاہے اور بقیہ شہروں جلد ہی از نظر ثانی شدہ منصوبہ داخل کردیں گے ۔