تندوری مرغی کی چاٹ

اجزاء:149 مرغی کی چوکور بوٹیاں(بغیر ہڈی) ۔آدھا کلو 149 پنیر (چوکور کٹے ہوئے) ۔چار سو گرام 149 تندوری مصالحہ۔چار کھانے کے چمچ 149 انناس کے ٹکڑے ۔ایک پیالی 149 بھٹے ۔ایک پیالی 149 شملہ مرچیں (چوکور کٹی ہوئی) ۔دو عدد 149 لیموں ۔دو عدد 149 بڑی ہری مرچیں (لمبائی میں کٹی ہوئی) ۔چار عدد 149 پودینہ (باریک کٹا ہوا) ۔آدھی گڈی 149نمک۔حسب ذائقہ 149 تیل ۔تین کھانے کے چمچ
ترکیب:مرغی کی بوٹیوں پر ایک لیموں کا رس249 تیل249 دو کھانے کے چمچے تندوری مصالحہ اور نمک ملا کر رکھ دیں۔ بوٹیوں کو گرل پر سینک لیں۔ باقی تندوری مصالحہ اور باقی لیموں کے رس کو شملہ مرچ249 پنیر اور ہری مرچوں پر لگا کر گرل پر سینک لیں۔ ایک پیالے میں مرغی249 سبزیاں249 پنیر249 انناس249 بھٹے اور پودینہ ملا کر پیش کریں۔