سیمی فائنل میں بھارت کامقابلہ بنگلہ دیش سے

لندن، 12 جون (یو این آئی)بھارت کی ٹیم عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ کو 8 وکٹ کی کراری شکست دے کر چمپئنس ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے ۔ جہا ں اس کا مقابلہ آئندہ 15 جون کوبنگلہ دیش سے ہوگا۔ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے اس کامیابی پر فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیند بازوں اور فیلڈروں نے واقعی لاجواب کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کے لئے مضبوط بنیاد تیار کی۔ سری لنکا کے خلاف گزشتہ میچ میں انتہائی ناقص کارکردگی کرنے والے ہندوستانی گیند بازوں اور فیلڈروں نے اس میچ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی مضبوط سمجھے جانے والے بلے بازی آرڈر کو تہس نہس کرتے ہوئے انہیں صرف 191 رن پر روک دیااور بعد میں دو وکٹ پر یہ ہدف حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کا داخلہ حاصل کرلیا۔ ٹیم کی اس ‘وراٹ’ جیت سے حوصلہ پاکر کپتان وراٹ نے میچ کے بعد کہا”ہمارے لیے میچ میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک رہا۔ ہم نے ٹاس جیتا، وکٹ گزشتہ میچ سے کچھ بھی مختلف نہیں تھا اور بلے بازی کے لیے بہترین تھا۔ ہمارے گیند بازوں نے فیلڈروں کے بے پناہ حمایت کے درمیان زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بلے بازوں کو باندھے رکھا اور بالآخر انہیں کم اسکور پر سمیٹ دیا۔ کپتان نے کہا، “گزشتہ میچ میں سمت سے بھٹکے گیند بازوں نے اس میچ میں واپسی کرتے ہوئے نظم و ضبط کے ساتھ بولنگ کی۔ فیلڈروں نے بھی چستی دکھاتے ہوئے گیند بازوں کے لیے مواقع پیدا کئے ۔ ہمیں میچ میں بہت سے موقع ملے جن میں سے بیشتر کو ہم نے کارآمد بنایا۔ ہمارے لیے سب سے اچھی بات یہ رہی کہ ہم دھماکہ خیز بلے باز اے بی ڈی ولیرس کو سستے میں آ¶ٹ کرنے میں کامیاب رہے ۔” کپتان وراٹ کوہلی نے ٹورنامنٹ میں مسلسل اچھی بلے بازی کر رہے سلامی بلے باز شکھر دھون کی بھی جم کر تعریف کی۔ انہوں نے کہا، “گیند بازوں نے ٹیم کے لیے جو بہترین بنیاد رکھی تھی اس پر شکھر نے شاندار طریقے سے چل کر جیت کی منزل حاصل کی۔ ہمیں امید ہے کہ وہ آگے کے میچوں میں بھی ایسی ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔ شکھر نے میچ میں شاندار 78 رن کی اننگز کھیلی تھی۔ انہوں نے کہا، “جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم پر بڑی فتح حاصل کرنے سے یقینی طور پر ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔سری لنکا کے خلاف گزشتہ میچ کی شکست سے کھلاڑیوں نے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ ہم پھر سے جیت کی پٹری پر لوٹ آئے ہیں اور اس سلسلہ کو آگے بھی جاری رکھنے کی کوشش کریں گے ۔ میچ میں 28 رن دے کر دو وکٹ لے کر مین آف دی میچ بنے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے کہا، “یہ ہمارے لیے بے حد اہم مقابلہ تھا۔ ہمیں اس میں حکمت عملی بناکر کھیلنے کی ضرورت تھی۔ ہم نے ایسا کیا اور ایک یادگار فتح کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہے ۔ بمراہ نے کہا، ”میں اپنے تعاون کی طرف سے مطمئن ہوں۔ میچ میں گیند کو زیادہ سوئنگ نہیں مل رہی تھی۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں نے صحیح لائن اور لینتھ میں گیند بازی کی اور بلے بازوں کو زیادہ رن نہ دینے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ہمارے لیے ٹاس جیتنا بھی اچھا رہا۔