لندن مسجد پر حملے کے الزام میں برطانوی شہری پر فرد جرم عائد

لندن: لندن کی ایک مسجد کے قریب وین سے حملہ کرنے والے ملزم پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ ویلز کے شہر کارڈِف سے تعلق رکھنے والے سینتالیس سالہ ڈَیرن اوسبورن پر قتل اور اقدامِ قتل کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ متوقع طور پر اسے آج ہی عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔ رواں ہفتے بروز منگل ڈَیرن نے شمالی لندن میں واقع ایک مسجد پر اْس وقت اپنی وین چڑھا دی تھی، جب نمازی مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔ اس حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ گیارہ زخمی ہو گئے تھے۔