پارا چنار ریڈ زون میں 2 دھماکے، 18 افراد جاں بحق، 70 سے زائد زخمی

پارا چنار: پارا چنار میں یکے بعددیگرے 2 دھماکے ہوئے ہیں، جن میں 10 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیٹیکل حکام نے بتایا ہے کہ پارا چنار میں اکبر خان سرائے مارکیٹ کے قریب 2 دھماکے ہوئے ہیں، جن میں 10 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکوں کے بعد مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔ دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنائی دی گئیں۔ دھماکے کے باعث لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جائے دھماکا سے شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ جبکہ علاقے میں مشتبہ افراد کی نگرانی بھی سخت کر دی گئی ہے۔ جائے دھماکا پر ریسکیو ٹیموں نے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق پارا چنار میں پہلے دھماکے کی آواز سن کر لوگ زخمیوں کو ریسکیو کر رہے تھے کہ دوسرا دھماکا ہو گیا۔ پارا چنار کے طوری بازار میں دھماکا اس وقت ہوا جب لوگ طوری بازار میں عید کی خریداری کر رہے تھے۔ دھماکا کاروباری علاقے میں ہوا ہے۔ جائے دھماکا کے قریب کی بس اڈا بھی ہے۔ دھماکوں میں شدید زخمی افراد کو پشاور ہیلی کاپٹر پر پشاور منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے آج کوئٹہ میں بھی دہشتگرد حملہ کیا گیا۔ خودکش دھماکے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔