پیزا اسٹیکس

اجزاء:149 میدہ (چھنا ہوا) ۔دو سو پچاس گرام 149 خمیر ۔آدھا چائے کا چمچ 149 چینی ۔ایک چائے کا چمچ 149 بیکنگ پاؤڈر ۔ایک چائے کا چمچ 149 نمک ۔ایک چٹکی
149 بھرنے کے اجزاء:149 مرغی کا گوشت (ابال کر چوپ کرلیں) ۔دو سو پچاس گرام 149 شملہ مرچ (چوپ کرلیں) ۔ایک عدد 149 پیزا ساس ۔چار کھانے کے چمچ 149 موزریلا پنیر (کدو کش کرلیں) ۔دو سو گرام 149 پیاز (بادامی کی ہوئی) ۔آدھی پیالی 149 کٹی ہوئی کالی مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ 149 زیتون (باریک کٹے ہوئے)۔آدھی پیالی 149 اوریگانو ۔آدھا چائے کا چمچ 149 انڈہ ۔ایک عدد 149 مکھن ۔ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:تھوڑے سے نیم گرم پانی خمیر اور چینی ملا کر پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ میدے میں نمک249 بیکنگ پاؤڈر اور خمیر ڈال کر گوندھیں اور چار گھنٹوں کے لیے رکھ دیں۔ اس آٹے کے دو پیڑے بنا کر بیل لیں۔ ایک پیالے میں مکھن کے علاوہ فلنگ کے تمام اجزا? ملا لیں اور روٹیوں پر اس کی تہہ لگا دیں۔ روٹیوں کو لپیٹ کر ہاتھ کی مدد سے چپٹا کر لیں اور کناروں کو انڈہ لگا کر بند کردیں۔ ان کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر اوون کی ٹرے میں رکھ دیں۔ ٹرے کو پہلے سے گرم اوون میں دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس منٹ تک پکا کر نکال لیں۔ ان پر برش کی مدد سے مکھن لگائیں اور دو منٹ کے لیے دوبارہ اوون میں رکھ کر پکائیں۔