چین میں بغیر پٹری کے چلنے والی منفرد ٹرین

چین ایک اور شاہکار کارنامہ انجام دیتے ہوئے ٹرین کو بھی سڑک پر لے آیا اور ٹرین اب پٹری کے بجائے سڑک پر چلے گی جو سڑک پر لگے سنسر کے ذریعے کنٹرول کی جائے گی جب کہ اس سلسلے میں چین کے وسطی صوبے ہنان میں جدید سوفٹ لمبی ٹرین کے لئے سنسرٹریک تیار کر لیا گیا ہے۔ ٹرین کے پہیوں میں الیکٹرک سنسر ٹیکلنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جو ٹرین کو ٹریک پر رکھتی ہے اور ٹرین بس کی طرح پہیوں کی مدد سے سڑک پر چلے گی جسے سیکڑوں سنسر کنٹرول کریں گے، 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والی اس ٹرین میں 307 مسافر سفر کر سکیں گے۔چینی ریلویز کی یہ جدید تخلیق ایندھن کے بجائے بجلی کی مدد سے چلے گی جس سے آلودگی میں بھی کمی واقع ہو گی، آزمائشی طور پر چلائی جانے والی فلکال ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز 2018 میں ہو گا۔