کشمیر میں 6 دہشت گردانہ حملے

سرینگر، 13جون (ایجنسی)۔ کشمیر میں ایک دن کے اندر اندر سی آر پی ایف، پولیس اور فوج پر دہشت گردوں نے 6 حملے کئے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق منگل کو پلوامہ، پہلگام اور نارتھ کشمیر کے پجلپورا (سوپور) میں حملے ہوئے۔ وہیں اننت ناگ میں دو پولیس والوں سے ہتھیار چھین لئے گئے۔ واضح کہ پیر اور اتوار کو سی آر پی ایف پر گرینیڈ سے حملہ کیا گیا تھا۔ ان حملوں میں 6 جوان زخمی ہوئے تھے۔ پلوامہ کے ترال میں CRPF کیمپ پر دہشت گردوں نے گرینیڈ حملہ کیا۔ حکام کے مطابق دستی بم کیمپ کے اندر پھینکا گیا تھا۔ اس حملے میں 10 نوجوان زخمی ہوئے ہیں۔ پلوامہ کے ہی پدگم پورا علاقے میں CRPF کی کمپنی پر گرینیڈ حملہ کیا گیا۔ کمپنی پر موٹر سائیکل سے جا رہے ٹریرسٹ نے اٹیک کیا۔ اس حملے میں کوئی جوان زخمی نہیں ہوا ہے۔ پلوامہ میں ایک پولیس اسٹیشن پر دہشت گردنے گرینیڈ سے حملہ کیا۔ یہاں کسی کے زخمی ہونے کی فی الحال کوئی خبر نہیں ہے۔ پہلگام کے سرنال میں CRPF کیمپ پر گرینیڈ سے حملہ کیا گیا۔ یہاں سے بھی ابھی زیادہ جانکاری نہیں مل پائی ہے۔ نارتھ کشمیر کے سوپور کے پجل پورا میں دہشت گرد نے 22 قومی رائفلس کے آرمی کیمپ پر فائرنگ شروع کر دی۔ فوج کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔ یہاں آنچی دورا علاقے میں ریٹائرڈ جج محمد اطہر کے گھر کے سامنے دو پولیس والوں پر حملہ کر اپنے ہتھیار چھینے گئےَ دونوں پولیس اہلکار زخمی ہیںَایک دن کے اندر اندر 6 دہشت گرد حملوں کو امرناتھ یاترا سے بھی جوڑ کر دیکھا جا رہا ہےَ امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہو رہی ہے، جو پہلگام اور بالٹال کے راستے پوری کی جائے گی۔. پہلگام ان علاقوں میں ہے جہاں احتجاج اور دہشت گردانہ حملے گزشتہ کچھ وقت سے کافی تیز ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق امرناتھ یاترا کے دوران 30 ہزار سے زیادہ پیراملٹری فورسیس کو تعینات کیا جائے گا۔ اس دوران سیکورٹی فورسز نے مستعدی دکھاتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔ زیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دہشت گرد طویل وقت تک جوانوں کو یرغمال بنا کر زیادہ نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔ فدائین دہشت گردوں کے پاس سے 4 اے کے ۔47 رائفلیں، ایک دستی بم لانچر، کافی تعداد میں گولہ بارود، پٹرول اور ڈرائی فرووٹس بھی ملے تھے۔