کووند کیلئے نامزدگی کاغذات کا چوتھا سیٹ داخل

نئی دہلی، 28 جون.(پی ایس آئی)مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو اور اننت کمار سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کئی لیڈروں نے بدھ کو قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے صدر امیدوار رام ناتھ کووند کی جانب سے نامزدگی کاغذات کا چوتھا سیٹ داخل کیا. کاغذات نامزدگی لوک سبھا سیکرٹری جنرل انوپ مشرا کے سامنے داخل کیا گیا، جو صدارتی انتخابات کے الیکشن افسر ہیں. کووند کی حمایت کر رہے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے لیڈر بھی اس موقع پر موجود تھے. کووند نے 23 جون کو تین سیٹ کاغذات نامزدگی داخل کیا تھا. ان کا مقابلہ کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں کی امیدوار میرا کمار سے ہے. میرا کمار نے اپنا کاغذات نامزدگی بدھ کو داخل کیا، جو نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن ہے. این ڈی اے کو صدارتی انتخابات میں برتری ملی ہوئی ہے اور 17 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں رام ناتھ کووند کی جیت پکی مانی جا رہی ہے.