سونے پرلگے گا3 فیصدجی ایس ٹی : جیٹلی

نئی دہلی 03 جون (تاثیر بیورو): جی ایس ٹی کونسل کی سوموار کو دہلی میں میٹنگ ہوئی۔ جس میں سونے پر 3 فیصدی جی ایس ٹی لگانے پر اتفاق ہوا۔ 500 روپئے سے کم فٹ ویئر پر 5 فیصدی اور 500 سے زیادہ کے فٹ ویئر پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگے گا۔ اس میٹنگ میں بیڑی کو 28 فیصدی والے ٹیکس سلیب میں رکھا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق ریڈی میڈ کپڑوں پر 12 فیصد ، کاٹن فبرکس پر 5 فیصد، بسکٹ پر 12 فیصد ٹیکس لگے گا۔ جی ایس ٹی کونسل کی پچھلی میٹنگ جموں وکشمیر میں ہوئی تھی جس میں 1200 سے زیادہ اشیا اور 500 سے زائد خدمات کو ٹیکس کے چار زمرے یعنی 5,12,18,28 کے دائرے میں رکھنے پر اتفاق ہوا تھا۔ اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ ٹیکس کی شرح سے اوپر والی چیزوں پر دیگر ضروری چیزوں پر سرچارج لگانے پر فیصلہ ہوا تھا۔ اقتصادی اصلاحات کے سلسلے میں سب سے اہم مانے جارہے جی ایس ٹی کو حکومت یکم جولائی سے نافذ کرنے کی تیاری میں ہے۔ زیادہ تر ریاستوں نے جی ایس ٹی قانون کو منظوری دے دی ہے۔ لیکن مغربی بنگال کا کہنا ہے کہ موجودہ شکل میں جی ایس ٹی کو تسلیم کرنا اس کیلئے مشکل ہے۔ مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی کی صدارت والی کونسل میں ریاستوں کے وزرائے مالیات بھی ہیں۔ میٹنگ میں کچھ اشیا کی ٹیکس شرح پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔