آئی آئی ٹی جے ای ای ایڈوانس 2017 میں سرویش مہتا کو ملا پہلا مقام

نئی دہلی 11 جون (تاثیر بیورو): جوائنٹ انٹرنس اکزام (جے ای ای )ایڈوانس 2017 کا ریزلٹ آج جاری ہوگیا۔ یہ امتحان 21 مئی اتوار کو منعقد کیا گیا تھا۔ آئی آئی ٹی جے ای ایڈوانس کے امتحان میں چنڈی گڑھ کے سرویش مہتانی نے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ جبکہ پنے کے اکشت چگکو دوسری رینک ملی ہے۔ وہیں دہلی کے اننیہ اگروال نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹاپر سرویش نے 12 میں بھی 95.4 فیصد نمبر حاصل کئے تھے۔ سرویش کی خواہش آئی آئی ٹی بامبے میں پڑھائی کرنے کی ہے۔ آئی آئی ٹی جے ای ایڈوانس 2017میں ہریانہ کے سورج یادو نے پانچویں رینک حاصل کی ہے۔ سورج نے جے ای ای ایڈوانس 2017 میں 366 میں سے 330 نمبر حاصل کئے ہیں۔ سورج نے اپنی کوچنگ کوٹہ سے کی ہے۔ کولکاتہ، برلا ہائی اسکول کے دیبادتیہ پرمانک کو پوربی ریزن کا ٹاپر قرار دیا گیا ہے۔ پرمانک نے آل انڈیا میں 38 ویں رینک حاصل کی ہے۔ شیڈول کاسٹ کیٹگری میں کلپت ویروال نے 109 ویں رینک حاصل کی ہے۔ واضح ہوکہ اس امتحان میں 1.7لاکھ طلبا شریک ہوئے تھے۔ یہ امتحان وہیں طلبا دے سکتے ہیں جنہوں نے جے ای ای (مین ) کا امتحان پاس کیا ہو۔ جن طلبا نے آئی آئی ٹی جے ای ایڈوانس 2017 کا امتحان دیا تھا انہیں 11 بونس ، 3 غیر واضح سوالات کے مل سکتے ہیں۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ تین غیر واضح سوالات کیلئے 11 بونس نمبر دینے کا فیصلہ آئی آئی ٹی اکسپرٹ کی میٹنگ میں لیا گیا ہے۔ آئی آئی ٹی میں مختلف گریجویٹ پروگراموں میں داخلہ کیلئے جوائنٹ انٹرنس امتحان جے ای ای ایڈوانس منعقد کی جاتی ہے۔ اس امتحان کا فرسٹ پیپر اور سیکنڈ پیپر کا امتحان 21 مئی کو ہوا تھا۔ اس سے پہلے آئی آئی ٹی مدراس میں 4 جون کو ویب سائٹ پر جے ای ای ایڈوانس 2017 کی کنجی جاری کی تھی۔ اس امتحان میں 81 فیصد مرد اور 19 خاتون امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ امتحان میں 500 غیر ملکی امیدواروں نے بھی شرکت کی تھی۔ جس میں ایتھوپیا، کولمبو، ڈھاکہ ، دوبئی ، کاٹھمنڈو اور سنگا پور کے طلبا شامل تھے۔ ملک بھر میں 23 آئی آئی ٹی میں قریب 11 ہزار سیٹیں دستیاب ہے۔ نتیجے کا اعلان ہونے کے بعد کامیاب امیدواروں کی کٹیگری وائز آل انڈیا رینک (اے آئی آر) آن لائن پورٹل پر دستیاب ہوگی۔ امیدواروں کو ان کے رجسٹرڈ موبائل نمبروں پر مسیج بھی بھیجے جائیں گے۔ جے ای ای ایڈوانس رینک، لسٹ رینک لسٹ میں صرف انہیں امیدواروں کو شامل کیا جائے گا جو ہرایک سبجیکٹ اور ایگریگیٹ میں کم از کم مقررہ نمبر حاصل کریں گے۔ کم از کم مقررہ نمبر کیٹگری کے مطابق الگ الگ ہوسکتے ہیں۔ پیپر نمبر ایک اور پیپر نمبر دو دینے والے سبھی امیدواروں کا او آر ایس آن لائن پورٹل پربھی شائع کیا جائے گا۔