ٹھنڈائی

اجزاء:149 تازہ دودھ۔ایک لٹر 149 خربوزے کے چھلکے ۔تین بڑے چمچ 149 بادام ۔دو بڑے چمچ ( ابلتے پانی میں ایک منٹ ڈال کر نکال لیں اور ٹھنڈے پانی میں ڈاال کر چھلکا اتار لیں) 149 کاجو ۔دو بڑے چمچ 149 خشخاش ۔دو بڑے چمچ 149 کالی مرچ ۔آ دھا چائے کا چمچ 149 سونف ۔ایک چمچ 149 زعفران ۔ایک چٹکی 149 سبز الائچی ۔پانچ عدد 149 گلاب کا عرق ۔پانچ چمچ 149 روح کیوڑہ ۔چند قطرے 149 چینی ۔سات بڑے چمچ
ترکیب:ایک کپ دودھ لے کر اس میں یہ تمام اجزا ڈال کر اچھی طرح سے بلینڈ کر لیں۔ اب باریک کپڑے سے چھان لیں۔ اور چھانے ہوئے دودھ میں باقی دودھ شامل کر دیں۔ اب تین سع چار گھنٹے فریج میں رکھیں اور گلاس میں سرو کریں۔