آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Education

جھارکھنڈ بورڈ انٹر آرٹس کا رزلٹ جاری، 71.95%طلباپاس

JHARKHAND BOARD
Written by Taasir Newspaper

رانچی، 20جون (معیز الدین خان)۔ جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل نے انٹر آرٹس کا رزلٹ جاری کر دیا ہے۔ 71.95% فیصد طلبا پاس ہوئے ہیں۔ ریاست بھر میں کھونٹی ضلع اعلیٰ مقام پر ہے۔جیک چیئرمین اروند کمار سنگھ نے رزلٹ جاری کیا۔ واضح ہوکہ اس سال پورے جھارکھنڈ سے انٹر کے امتحان میں تین لاکھ 26 ہزار 109 امتحان دہندگان شامل ہوئے تھے۔ ان میں میٹرک، آئی ایس سی اور آئی کام کے طلبا کا رزلٹ 30 مئی کو ہی جاری کر دیا گیا تھا۔ انٹر آرٹس امتحان میں اس وقت ایک لاکھ 86 ہزار طلبا شامل ہوئے تھے، جن کا رزلٹ منگل کو جیک کے چیئرمین ڈاکٹر اروند پرساد سنگھ نے جاری کیا۔طلبا ویب سائٹ کی لنک jac.nic.in پر کلک کر اپنا رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔
امتحان دہندگان کی تعداد: 185551
پہلا ڈویژن: 9859
دوم ڈویژن: 88921
تیسرا ڈویژن: 34725
پاس: 2
پاس امتحان دہندگان کی تعداد: 133507

About the author

Taasir Newspaper