آج ختم ہو جائیگی ملک کے 13ویں صدر جمہوریہ کی میعاد

0
16

نئی دہلی 23جولائی (تاثیر بیورو)ملک کے 13ویںصدر جمہوریہ کی حیثیت سے پرنب مکھرجی کی میعاد 24جولائی کو ختم ہورہی ہے ۔25جولائی کو14ویں صدر جمہوریہ کی حیثیت سے رام ناتھ کووند ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔اسی کے ساتھ پرنب مکھرجی ملک کے سابق صدر جمہوریہ ہو جائیں گے۔سابق صدر جمہوریہ ہو جانے کے بعد پرنب مکھرجی 10 -راجا جی مارگ واقع سرکاری بنگلے میں شفٹ ہو جائیں گے۔پہلے اس بنگلے میں وزیر ثقافت مہیش شرما رہتے تھے۔مہیش شرماکو -10 اکبر روڈ واقع ایک دوسرا سرکاری بنگلہ مختص کر دیا گیا ہے۔ اسی بنگلے میں کبھی سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبد الکلام رہا کرتے تھے ۔پرنب مکھرجی پہلے جس بھون( راشٹریہ پتی بھون) میں رہتے تھے اس کا رقبہ 2لاکھ اسکوائر فٹ تھا۔ مگر اب وہ جس بنگلے میں رہیں گے اس کا ایریا محض 11ہزار اسکوائر فٹ ہوگا۔ پرنب مکھرجی کے نام کے ساتھ سابق صدر جمہوریہ لگ جانے کے بعد انہیں لائف ٹائم میڈیکل اور ٹرین و ہوائی سفر کی سہولت حاصل ہوگی ۔مگر تنخواہ کے طور پر ان کو ملنے والی رقم1.5لاکھ روپے کی جگہ بطور پنشن 75ہزار روپے ماہانہ ملا کریں گے۔ اس کے علاوہ جہاں راشٹر پتی بھون میں انہیں 340سرکاری اسٹاف کی خدمات حاصل تھیں وہ تعداد گھٹ کر صرف پانچ ہو جائے گی۔یعنی انہیں ایک پرسنل سکریٹری ، ایک ایڈیشن پرسنل سکریٹری ،ایک پی اے اور دو پیون کی خدمات حاصل ہوگی ۔اس کے علاوہ انہیں ہر مہینہ 60ہزار روپے آفس اخراجات کے طور پر ملا کریں گے۔