رو ٹری کلب کے زیر اہتمام مفت امراض قلب جانچ کیمپ کاانعقا

0
15

حاجی پور 29 جو لائی (پی آر)ایسٹ سینٹرل ریلوے کے سینٹرل سپر ایسپشلیٹی ہاسپیٹل اور گفٹ آف لائف فاﺅنڈیشن کے تعاون سے رو ٹری کلب ، پٹنہ جنوبی کے ذریعہ مفت امراض قلب سے متعلق جانچ کیمپ کا آج انعقاد کیاگیا۔جانچ کیمپ کاافتتاح سابق ڈی جی ایم ، ایسٹ سینٹرل ریلوے ڈی کے گائن نے شمع روشن کر کے کیا۔اپنے افتتاحی کلامات میں انہو ں نے کہاکہ روٹری کلب کے ذریعہ ایک بڑاقدم اٹھا یاگیاہے ۔اس سے غریب بچو ں کو فائدہ ہوگا۔ اس موقع پر ہاسپیٹل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سنجے کمارنے کہاکہ یہ غریب بچو ں کیلئے اس کیمپ کاانعقاد کیاگیاہے ۔پرو گرام سے رو ٹری کلب کی سابق ڈسٹرکٹ گورنر بندو سنگھ نے کہاکہ غریب بچو ں کے دل کی بیماریوں کی جانچ کیلئے ہم مختلف شہرو ں میں اس طر ح کے کیمپ کاانعقاد کرتے رہے ہیں۔ اس طر ح کا پرو گرام 2016 سے منعقد کیا جارہاہے ۔جانچ کیمپ میں 39 بچو ں کے دل کی جانچ ہوئی اس میں 6 مہینے سے 13 برس تک کے بچے شامل ہیں ۔ جانچ کے بعد حسب ضرورت انہیں پٹنہ کے پارس ، رو بن میموریل ، میڈیکا وغیرہ اسپتالوں میں سر جری کاانتظام کیاجائے گا۔ اس موقع سے متعلقہ تنظیموں کے ذمہ داروں نے بڑی تعداد میںشرکت کی ۔