Hardik-Pandya 2

سفید جرسی ‘کو لے کر پرجوش ہیں پانڈیا

گالے ، 25 جولائی (یو این آئی) ہندوستانی ٹیم کے اسٹار آل را¶نڈر ہردک پانڈیا بدھ سے سری لنکا کے خلاف گالے میں شروع ہو رہے پہلے ٹیسٹ میچ سے اپنے بین الاقوامی ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھنے کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔
23 سالہ پانڈیا ہندستان کیلئے اب تک محدود اوورز کی کرکٹ ہی کھیلتے آ رہے تھے ۔لیکن اس بار سری لنکا کے دورے کے لئے انہیں ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا حصہ ہیں ۔ پانڈیا نے منگل کو ٹویٹر پر سفید جرسی میں ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ہندستان کے لئے ٹیسٹ کھیلنا بچپن سے ہی ان کا خواب رہا ہے ۔پانڈیا نے کہاکہ واہ کیا شاندار لمحہ ہے ۔جو خواب میں نے بچپن میں دیکھا تھا وہ اب جاکر مکمل ہوا ہے ۔سفید جرسی میں ملک کے لئے کھیلنا کافی اہم ہے ۔وہیں میچ کے موقع پر کپتان وراٹ کوہلی نے پریس کانفرنس میں بھی اشارہ دیئے کہ پانڈیا کے پاس ٹیسٹ سیریز میں کھیلنے کا شاندار موقع ہے ۔پانڈیا نے ہندستان کے لئے اب 17 ون ڈے اور 19 ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے بالترتیب 19 اور 15 وکٹ حاصل کئے ہیں ۔ہندستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے بعد پانچ ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں