فیڈرر نے آٹھویں ومبلڈن ٹائٹل کو ‘آرتھر’ نام دیا

0
19

لندن، 30 جولائی (یو این آئی) گراس کورٹ کے بے تاج بادشاہ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے حال ہی میں جیتے اپنے آٹھویں ومبلڈن خطاب سابق برطانوی ٹینس کھلاڑی آرتھر گور کا نام دیا ہے ۔فیڈرر نے اتوار کو اپنے آٹھویں خطاب ومبلڈن کو پھولوں کے ساتھ اپنے کھانے کی میز پر رکھا اور اس کی ایک تصویر ٹویٹر پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھاکہ “کھانے کی میز پر آرتھر کا ہونا بہت ہی شاندار۔”سوئس کھلاڑی نے ایک دوسرے ٹویٹس میں تقریبا آٹھ کروڑ شائقین سے پوچھاکہ “اندازہ لگاو کہ میں نے اسے آرتھر کا نام کیوں دیا ہے ۔” قریب 42 منٹ بعد فیڈرر نے اس کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ آرتھر گور، وہ نام ہے جنہوں نے 1908 میں ومبلڈن خطاب جیتا تھا۔