ممتا بنرجی نے منشی پریم جند کو خراج عقیدت پیش کیا

0
21

کلکتہ،31جولائی (یواین آئی)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج عظیم مصنف منشی پریم چندکے یوم پیدائش کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”عظیم منصف منشی پریم چندکے 137ویں یوم پیدائش پر ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں”۔منشی پریم چند کا شمار ہندوستان کے عظیم مصنفین کی صف میں ہوتا ہے ۔ان کی پیدائش 31جولائی 1880میں اترپردیش کے لمہی گا¶ں میں ہوئی تھی ۔13سال کی عمر سے ہی منشی پریم چند نے لکھناشروع کردیا تھا ۔ان کا اصلی نام دھن پت رائے شریواستوہے ۔